15 نومبر 2025 - 19:03
سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات

ذرائع کا کہنا ہے کہ تالارا (Talara) نامی جہاز کو صرف عدالتی حکم کی تعمیل اور ملکی اثاثوں کی غیرقانونی منتقلی روکنے کی غرض سے ضبط کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتے کے روز آئل ٹینکر تالارا کی ضبطی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس جہاز کو جرائم کی تحقیقات کے لئے بندرگاہ پر لے جایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات:

ذرائع کے مطابق، تالارا نامی جہاز کو صرف عدالتی حکم کی تعمیل اور ملکی اثاثوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کے سد باب کے لئے ضبط کیا گیا ہے، نہ کہ غیرملکی فریقین کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر۔

حاصل کردہ تفصیلات سے معلوم ہؤا کہ ضبط شدہ کارگو میں تقریباً 30,000 ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات شامل ہیں جن کی ملکیت ایران کی ہے اور انہیں سنگاپور بھیجنے کے لئے غیرقانونی طور پر اسمگل کیا جا رہا تھا۔

سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات

اس کے علاوہ، ابتدائی قیاس آرائیوں کے برعکس، اس جہاز پر مارشل آئی لینڈز کا جھنڈا لہرا رہا تھا، اور زور دیا گیا ہے کہ مجرم ایک ایرانی فرد یا کمپنی ہے جو اس کارگو کو دھوکے سے غیرقانونی طور پر ملک سے باہر لے جانا چاہتی تھی۔

اسی بنیاد پر، سپاہ پاسداران کی بحریہ کا اقدام قومی وسائل کے تحفظ اور ملکی اثاثوں کی واپسی کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔

جہاز اور اس پر لدا ہؤا سامان مزید عدالتی کارروائی، دستاویزات اور کارگو کی مکمل جانچ پڑتال اور حتمی فیصلے کے لئے بندرگاہ پر لے جایا گیا ہے، اور ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے قانونی اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات

گذشتہ روز ایمبری -(Ambrey)  گلوبل میری ٹائم رسک مینجمنٹ، نے رپورٹ دی تھی کہ تین کشتیوں نے عمان کی خلیج میں ایک تیل بردار جہاز کو گھیر لیا اور اسے ایرانی پانیوں میں لے گئیں۔

اس برطانوی ادارے نے ایک نامعلام امریکی اہلکار کے حوالے سے لکھا: "یہ واقعہ حیران کن ہے کیونکہ ایران، جو پہلے خلیج فارس میں جہازوں کو روکتا تھا، نے حالیہ مہینوں میں ایسا کوئی آپریشن نہیں کیا تھا۔"

سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات

کولمبیا شپ مینجمنٹ (Columbia Shipmanagement) کمپنی کے مینیجر نے اعلان کیا ہے کہ "جہاز کے ساتھ رابطہ جمعہ کو تقریباً صبح 8:22 بجے مقامی وقت پر (04:22 UTC) خورفکان، متحدہ عرب امارات کے ساحل سے تقریباً 20 سمندری میل کے فاصلے پر منقطع ہو گیا تھا۔"

سپاہ پاسداران کے ہاتھوں ضبط ہونے والے آئل ٹینکر کی ضبطی کی تفصیلات

روئٹرز کے مطابق، یہ تیل کا جہاز قبرس کی کمپنی 'پاشا فنانس' کی ملکیت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha