بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ابو عبیدہ اور دوسرے فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
"وَلا تَحسَبَنَّ الَّذینَ قُتِلوا فی سَبیلِ اللَّهِ أَمواتًا بَل أَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقونَ؛
اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں ہرگز ہرگز مردہ نہ سمجھو، بلکہ وہ زندہ ہیں اپنے رب کے ہاں سے رزق دیئے جاتے ہیں۔"
ہم قسام بریگیڈز کے بہادر، شجاع، مجاہد اور عظیم و محترم ترجمان جناب ابو عبیدہ، ان کے اہل خانہ نیز فلسطینی مقاومت کے مزید چار مجاہدین کی شہادت پر امت اسلامی، مظلوم فلسطینی قوم اور شہداء کے بزرگ عظیم خاندانوں کو تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
ان پیارے شہیدوں کی مظلومانہ شہادت نے دہشت گرد اور طفل کُش صہیونی ریاست کے مد مقابل مقاومت کے مجاہدین کی حقیقی طاقت، عزم و استقلال اور بالیدگی کی تصویر سب کے سامنے نمایاں کر دی۔ بے شک شہیدوں کا مشن زندہ ہے اور قدس شریف کی آزادی تک اسلامی مقاومت کی گونج خاموش نہیں ہوگی۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے جناب ابو عبیدہ کی زبان سے فلسطینی مزاحمت کی فتوحات کے درست عکاسی اور شفاف تشریح کو سراہتے ہوئے اور صیہونی پروپیگنڈہ ایجنسیوں کو سنسر کرنے اور فلسطینی مزاحمت کی استقامت کو مسخ کرنے کے لیے مایوسی کی طرف دھکیلتے ہوئے، اس ظالمانہ، ظالمانہ اور دہشت گردی کی علامت قرار دیا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کی میدان میں فتح اور مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں صیہونی فوج کی شکست، اور یہ اعلان کرتا ہے کہ مستقبل یقینی طور پر مزاحمت کا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی شہید ابو عبیدہ کی زبانی، فلسطینی مقاومت کی فتوحات اور کامیابیوں کی درست اور شفاف ترجمانی، اور فلسطینی مقاومت کی استقامت کو سینسر کرنے کے سلسلے میں صہیونی تشہیری مشینری کو بے بس کرنے، اس شہید کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہوئے، اس دہشت گردانہ قتل اور شہید ابو عبیدہ اور ان کے ساتھیوں کی مظلومات شہادت کو میدان جنگ میں فلسطینی مجاہدین کی مؤثر کارکردگی، سربلندی اور فتح و کامیابی اور مقاومت کے مقابلے میں صہیونی فوج کی شکست کی علامت قرار سمجھتی ہے اور اعلان کرتی ہے کہ مستقبل یقینی طور پر مقاومت کا ہے۔
ہم خدائے بزرگ کے شکرگزار ہیں کہ کہ میدان جنگ اور نرم جنگ کے افسران کی طرف سے اس جنگ کی ترجمانی کا فنکارانہ امتزاج، اقوام عالم ـ بالخصوص یورپ اور امریکہ کی اقوام کی سطح پر ـ "مزاحمتی بیانیے" کے فروغ، ترقی اور سربلندی اور بین الاقوامی سطح پر ظلم مخالف رجحان میں اضافے کا باعث بنا ہے۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی، شہدائے قدس ـ بالخصوص فلسطینی مقاومت کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ایک بار پھر قدس شریف کی مکمل آزادی اور غاصب اور قابض صہیونی ریاست کے مکملے ازالے تک، اس مشن کو جاری رکھنے پر تاکید کرتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
مورخہ: 30 دسمبر 2025ع
آپ کا تبصرہ