بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خلیج فارس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی بڑی مشق آج مکمل انٹیلی جنس نگرانی کے ساتھ شروع ہوئی۔ یہ مشق، جسے شہید الحاج محمد ناظری کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سپاہ پاسداران کے بہادر شہیدوں کی قربانی اور مقاومت کے جذبے کو عیاں کرتا ہے۔
خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کی بڑی مشق مکمل انٹیلی جنس نگرانی کے ساتھ شروع ہوئی اور اسے شہید الحاج محمد ناظری کے نام سے موسوم کیا گیا۔
اس مشق کے دوران بحری یونٹوں نے خطے میں موجود امریکی بحری جہازوں کو وارننگ جاری کرکے اپنا فیصلہ کن پیغام پہنچا دیا۔
جدید دفاعی نظامات ـ بشمول نواب، مجید اور میثاق ـ کو بھی الیکٹرانک جنگی حالات میں تعینات کیا گیا اور بروئے کار لایا گیا۔
یہ سسٹمز، مصنوعی ذہانت کی مدد سے، اعلیٰ درستگی کے ساتھ، وقت کے ایک انتہائی کم حصے میں، اڑنے اور تیرنے والے اہداف کا سراغع لگانے اور نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس مشق کا مقصد، مختلف میزائلوں، ڈرون اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے دشمن کے فضائی اور بحری اہداف کا تیزرفتاری سے سراغ لگانے، شناخت کرنے اور درستگی سے تباہ کرنے کے شعبوں میں، نئی دفاعی و حملہ آور نظاموں کی صلاحیتوں کے میدان میں، سپاہ پاسداران کی بحریہ کی جنگی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ یہ مشق درحقیقت شہیدوں کے خون کا آج کی ملکی دفاعی طاقت سے امتزاج کا ایک نمونہ پیش کرتی ہے۔ یہ مشق پڑوسیوں کے لئے امن اور دوستی کا پیغام بھیجتی ہے اور دشمنوں کو ہر قسم کی غلطی و ہوسناکیوں سے خبردار کرنے اور فیصلہ کن جواب دینے کا انتباہ کرتی ہے، اور اعلان کرتی ہے کہ مزاحمت اور ڈیٹرنس کا راستہ اب بھی پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ