اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،جنرل محمد پاکپور نے یمنی چیف آف اسٹاف کو تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایران خطے میں مشترکہ خطرات کے خلاف مزاحمت اور فلسطین و غزہ کی حمایت کے لیے یمنی افواج کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے یمنی افواج کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے تاکہ عالمی استعمار کا مقابلہ کیا جاسکے اور فلسطین و غزہ کی حمایت جاری رکھی جاسکے۔
یہ پیغام انہوں نے یمنی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل یوسف حسن المدانی کو جنرل محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت پر تعزیت کے موقع پر بھیجا۔
جنرل پاکپور نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی قربانیاں عالمی استعمار اور بین الاقوامی صہیونیت کے خلاف مزاحمت کے جذبے کو مضبوط کرتی ہیں۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے یمنی افواج کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے کی مکمل آمادگی کا اعادہ کیا۔
جنرل پاکپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل الغماری کی شہادت یمن کے ثابت قدم اور بہادر عوام کے جذبے کو مزید تقویت دے گی اور وہ خطے کے دشمنوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی جدوجہد فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے ساتھ خطے میں جاری مزاحمت اور انصاف کی تحریک کا اہم حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ