بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کو ـ 21 اگست کو 'یوم دفاعی صنعت' کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: "بلاشبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت کی عظیم اور قابل فخر کامیابیاں قوم کے وفادار اور انقلابی فرزندوں کے ایمان، خود اعتمادی، تخلیق کاری اور انتھک کوششوں کا ثمرہ ہیں جنہوں نے مسلح افواج کے قابل تعظیم کمانڈر انچیف (مد ظلہ العالی) کی قیادت و راہنمائی میں ملک کی دفاعی قوت اور اقتدار اعلیٰ کی راہیں متعین کیں؛ اور آج ان ہی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران تسدیدی صلاحیت (Power of Deterrence) کی بلندی پر ہے۔"
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف کے خط کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیر بھائی، بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر نصیر زادہ
محترم وزیر دفاع، اسلامی جمہوریہ ایران
السلام علیکم
مورخہ 31 اگست کی آمد پر، "قومی دفاعی صنعت" کے دن کے موقع پر ـ جو اس میدان میں والا شان شہیدوں اور اس شعبے کے مخلص اور انقلابی محنت کشوں کی بلند ہمت اور عظیم کاوشوں اور مخلصانہ جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ـ جناب عالی اور وزارت دفاع کے تمام معزز، محنتی اور جہادی جذبے سے سرشار ملازمین اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو مبارکباد کرتے ہوئے سب کے لئے نیک خواہشات کی آرزو کرتا ہوں۔
بلاشبہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت کی عظیم اور قابل فخر کامیابیاں قوم کے وفادار اور انقلابی فرزندوں کے ایمان، خود اعتمادی، تخلیق کاری اور انتھک کوششوں کا ثمرہ ہیں جنہوں نے مسلح افواج کے قابل تعظیم کمانڈر انچیف (مد ظلہ العالی) کی قیادت و راہنمائی میں ملک کی دفاعی قوت اور اقتدار اعلیٰ کی راہیں متعین کیں؛ اور آج ان ہی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران تسدیدی صلاحیت (Power of Deterrence) کی بلندی پر ہے۔
امریکہ اور صہیونی ریاست کی حالیہ مسلط کردہ جنگ کے تجربے نے ای بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ 'جامع اور ہمہ جہت اسٹراٹیجک تقویت اور ملکی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے' کی حکمت عملی دشمنوں کے منحوس عزائم کو ناکام بناتی ہے اور انہیں نئی مہم جوئیوں سے باز رکھتی ہے۔
میں دفاعی صنعت کے میدان میں آپ عزیز بھائی اور رفیق کار اور آپ کے رفقائے کار کی انقلابی، مؤمنانہ اور مخلصانہ جدوجہد کو خراج تحسین اور آپ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں وزارت دفاع اور مسلح افواج کے درمیان روزافزوں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ اس مشن کے جاری رہنے سے انقلاب اسلامی کے مقاصد اور ملک کی پائیدار سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایک روشن اور زیادہ شاندار مستقبل پروان چڑھے گا۔
اس بیش قیمت موقع پر، ہم ایک بار پھر عظیم اسلامی ایران کی عظیم الشان قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، قابل تعظیم کمانڈر انچیف (مد ظلہ العالی) کے منصوبوں اور ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے، قومی خودمختاری اور سلامتی اور ملکی علاقائی سالمیت کی ضمانت اور حفاظت کے لئے اعلیٰ چوکسی اور تیاری کے ساتھ، 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے انجام کی یاددہانی کراتے ہوئے، ایران کے خلاف دشمن کے کسی بھی قسم کے غلط اندازوں کا فیصلہ کن، فوری اور پشیمان کرنے والا جواب سے جواب دیں گی۔
میں اللہ تعالیٰ سے آپ جناب اور وزارت دفاع کے تمام محنتی ساتھیوں کی روز افزوں کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں، تاکہ وہ اسلامی ایران کے شہدائے عظمت خاص طور پر ملکی دفاعی صنعت کے شہداء کے مشن کو جاری رکھیں، اور مسلح افواج کی دفاعی اور فوجی طاقت کو مضبوط بنانے کی حکمت عملیوں کو انقلاب اسلامی کے بلند اور تہذیب ساز مقاصد کے پیش نظر، مزید متحرک اور مضبوط بنائیں۔
کمانڈر انچیف، انقلابی گارڈز
میجر جنرل پاسدار محمد پاکپور
آپ کا تبصرہ