-
سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران
خالد بن سلمان کے دورہ تہران کے مقصد کے بارے میں صہیونی اخبار کا دعویٰ
ایک صہیونی اخبار میڈیا نے سعودی عرب کے وزیر دفاع کے دورہ تہران کے مقصد کے بارے میں نئی قیاس آرائی کی ہے۔
-
صہیونی دھمکیوں کا کرارا جواب
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مقیم صہیونی آبادکاروں کو انتباہ: ہم پہلی چنگاری کے منتظر ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سکیورٹی اہلکار نے خطے کی حالیہ پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایران مکمل طور پر تیار اور پہلی چنگاری کا منتظر ہے اور اگر معمولی سے معمولی جارحیت بھی شروع ہوئی تو ان خطرات کا اسی سطح کا جواب بے مثال تیزرفتاری اور انتہائی شدت سے پر دے گا۔
-
علاقائی تعاون؛
تہران میں 'ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب' کے چار ملکی اجلاس کا اخباری بیان
تہران میں ہونے والی ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے چار ملکی اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ وہ خطے میں امن و سلامتی سمیت باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
-
حدیث ولایت؛
طاقتور ایران سائنسی اور تکنیکی قوت پر استوار ہے، رہبرِ انقلاب
رہبرِ معظم انقلاب، حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا پیغام، جو "ملک دوست، تمغہ یافتگان" کی تقریب میں جو "سائنس اور کھیلوں کے ممتاز افراد اور ممتاز تمغہ یافتگان کے نام پڑھا گیا۔
-
جوہری تسدید کی ضرورت
عالمِ اسلام کے اکابر کا خط رہبرِ انقلاب کے نام؛ جوہری ہتھیار کی حرمت کے فتوے پر نظرثانی کی درخواست
عالمِ اسلام کے 72 بڑے شیعہ اور سنی علماء نے حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے نام خط لکھ کر آپ سے جوہری ہتھیار کی حرمت کے فتوے پر نظر ثانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ڈاکٹرائن کا فقہی اور تزویراتی سطح پر دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست کی ہے اور زور دیا ہے کہ ایران کے جوہری رویئے پر نظرثانی ایک ضرورت ہے چنانچہ امتِ مسلمہ کی تسدید (بازداری = Deterrence) کو مضبوط بنایا جانا چاہئے۔
-
ویڈیو|حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا گریہ لوگوں کے لیے ناقابلِ برداشت کیوں تھا؟
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لوگوں کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گریے پر اعتراض اس لیے نہیں تھا کہ اس سے انہیں زحمت ہوتی تھی، بلکہ وہ جانتے تھے کہ آپ کا گریہ موجودہ صورتِ حال سے آپ کی ناراضی کی علامت ہے اور اس ناراضی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ناراضی میری ناراضی اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب ہے
-
ویڈیو| امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت میں ہدایت کی منطق
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جنگ صفین محض دو لشکروں کے درمیان تصادم کا میدان نہیں تھی، بلکہ اس میں امیر المومنین علیہ السلام کی سیرت میں رحمت اور لوگوں کی ہدایت کی فکر بھی نمایاں ہوئی۔ آپ علیہ السلام کے اس طرزِ عمل کو بعض اصحاب کے لیے سمجھنا مشکل تھا، یہاں تک کہ جنگ شروع کرنے میں تاخیر کو وہ آپ کے تردد یا حتیٰ کہ خوف کی علامت سمجھنے لگے۔ حالانکہ امام علیہ السلام یہ مہلت لوگوں کی ہدایت کی امید میں دے رہے تھے۔ آپ علیہ السلام فرماتے تھے کہ اگر اس تاخیر کے نتیجے میں ایک شخص کو بھی نجات اور ہدایت مل جائے تو یہ تاخیر اس کے قابل ہے۔ اس طرح سیرتِ علوی یہ واضح کرتی ہے کہ اولیائے الٰہی کی نظر میں انسانوں کی ہدایت اور نجات، فوجی فتح کے لیے جلد بازی کرنے سے زیادہ اہم ہے۔
-
ویڈیو | قرآن اور ذرائع ابلاغ کی شناختی جنگ کا مقابلہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں آج کے میڈیا کے ماحول میں ہر خبر کے ماخذ اور صحت کی جانچ ضروری ہے۔ خبر اور تجزیے کے درمیان فرق کو سمجھنا اور غیر مصدقہ معلومات کو دوبارہ پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔
-
ویڈیو | ذکرِ کثیر؛ تسبیحات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ایک جھلک
اہل بیت نیوز ایجنسی کے مطابق ،قرآنی آیات میں مذکور «وَذَکَرُوا اللَّهَ کَثِیراً» کی روایات میں تسبیحات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے تطبیق دی گئی ہے۔ یہ تسبیحات 34 مرتبہ ’’اللہ اکبر‘‘، 33 مرتبہ ’’الحمدللہ‘‘ اور 33 مرتبہ ’’سبحان اللہ‘‘ پڑھنے پر مشتمل ہیں اور نماز کے بعد پڑھے جانے والے افضل ترین اذکار میں شمار ہوتی ہیں۔
-
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی سعودی عرب میں نوجوان شیعہ شہری کو پھانسی دینے کی مذمت
سعودی عرب کے 29 سالہ شیعہ شہری حسن زکی الفرج کو پھانسی دیے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کی ہے۔ انہیں نوعمری میں احتجاجی مظاہروں میں مبینہ شرکت کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقدمے کی کارروائی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسی نوعیت کے مقدمات میں ایک اور ملزم یوسف المناصف کو بھی پھانسی دیے جانے کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔
-
نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کا لولا دا سلوا کی کامیابی پر اعتراض، انتخابی دھاندلی کا الزام
برازیل کے صدارتی انتخابات میں بائیں بازو کے امیدوار لولا دا سلوا کی کامیابی پر نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک وزیر نے بغیر کسی ثبوت کے دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ عبرانی اخبار ہآرتص نے اس معاملے پر رپورٹ شائع کرتے ہوئے برازیل کے انتخابات اور مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے درمیان ممکنہ مماثلتوں پر بھی بحث کی ہے۔
-
1977 سے جنگِ غزہ تک؛ صیہونی حکومت کی سیاست پر دائیں بازو کا غلبہ کیسے بڑھا؟
1977 میں لیکوڈ پارٹی کی انتخابی کامیابی نے صیہونی حکومت میں کئی دہائیوں سے قائم لیبر پارٹی کی بالادستی ختم کر دی۔ اس کے بعد بتدریج دائیں بازو، مذہبی جماعتوں اور قوم پرست اتحادوں کا اثر و رسوخ بڑھتا گیا، یہاں تک کہ آج فلسطینی علاقوں، جنگ، معیشت اور عدالتی اختیارات جیسے معاملات پر سیاسی کشمکش شدت اختیار کر چکی ہے۔
-
یمن کا سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل تنصیبات پر حملے بڑھانے کا اعلان؛ ناکہ بندی کا جواب ناکہ بندی سے
یمن کی مسلح افواج نے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی فضائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق، ان حملوں کا دائرہ ریاض سے جدہ اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔
-
نیتن یاہو پر انتخابات سے پہلے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا الزام، مخالفین کا انتباہ
صیہونی حکومت میں نیتن یاہو کے مخالف رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ وہ اقتدار برقرار رکھنے کے لیے انتخابات سے پہلے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں۔ مخالفین نے وزیر اعظم کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے فوجی فیصلوں میں شفافیت اور واضح سکیورٹی ضرورت کے بغیر کسی کارروائی سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔
-
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو انتخابات میں کامیاب کرانے کی کوشش؛ ایران کے خلاف الزامات کا سہارا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی آبادکاروں سے آئندہ انتخابات میں بنیامین نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایران کی فوجی اور اقتصادی صورتِ حال کے بارے میں بھی دعوے کیے ہیں۔
-
لاطینی امریکہ میں لولا دا سلوا کی کامیابی، امریکہ اور صیہونی ریاست کے لیے بڑا دھچکا
اسلامی مجلسِ شوریٰ ایران کی فلسطین کانفرنس کے سیکرٹری جنرل سید مجتبیٰ ابطحی نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ برازیل میں لولا دا سلوا کی کامیابی لاطینی امریکہ میں امریکی اثر و رسوخ اور صیہونی ریاست کی سرگرمیوں کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔
-
حزب اللہ کے رہنما: امریکی سفارت خانہ لبنان کے سیاسی فیصلوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے ملکی داخلی امور میں مداخلت دراصل لبنان کے سیاسی فیصلوں پر سرپرستی مسلط کرنے اور اس عمل پر قبضہ جمانے کے مترادف ہے۔
-
مہنگا تیل امریکی عوام کے لیے پٹرول سے گھر کی قسط تک ہر چیز مہنگی کر رہا ہے
امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے بلکہ مال برداری، خوراک، گھروں کو گرم رکھنے کے اخراجات اور مہنگائی سے ہوتے ہوئے رہائشی قرضوں کی ماہانہ قسطوں تک پہنچ گئے ہیں۔ اس صورت حال سے کم آمدنی والے خاندانوں پر زیادہ مالی دباؤ پڑ رہا ہے۔
-
یمن کی فوج کا دعویٰ: تعز شہر کا 95 فیصد حصہ ہمارے کنٹرول میں ہے
یمن کی حکومت کے رکن فضل ابوطالب نے دعویٰ کیا ہے کہ تعز شہر کا 95 فیصد حصہ صنعا کے کنٹرول میں ہے اور وہاں کے لوگ امن و سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
-
آبنائے ہرمز کھلنے کے باوجود تیل کی عالمی منڈی کو معمول پر آنے میں دو سال لگ سکتے ہیں، سابق قطری وزیر
قطر کے سابق وزیر توانائی محمد بن صالح السادہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول بھی دی جائے تو تیل کی عالمی منڈی میں طلب اور رسد کا توازن بحال ہونے میں کم از کم دو سال لگ سکتے ہیں۔
-
-
یمن کے تعز میں سعودی عرب کا ڈرون مار گرایا گیا
یمنی مسلح افواج نے تعز کے آسمان پر سعودی عرب کا ’ونگ لونگ 2‘ مسلح ڈرون مار گرایا ہے۔
-
یورپ امریکیوں اور صہیونیوں کا جھاڑو کش
یورپ نے ایران پر امریکی-اسرائیلی جارحیت کا راستہ ہموار کیا، میخائل اولیانوف + تصویر
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) میں روس کے مستقل نمائندے نے ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی تنقیدی پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک کے اقدامات نے کشیدگی کو بڑھایا اور ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا راستہ ہموار کیا۔
-
بقائی: امریکہ نے ایران پر الزام لگا کر اپنی بحری قزاقی بھلا دی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ کے ایران پر عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر اسی عمل کا الزام لگا رہا ہے جس پر وہ خود فخر کرتا ہے، یعنی بحری قزاقی۔
-
ہندوستان کے معروف مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے زید پور میں مجلس حضرت فاطمہ س کو خطاب کیا
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ، ہندوستان کے معروف مذہبی رہنما اور مجلس علماء ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا کلب جواد نے بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے قریبی علاقہ زید پور کے امام بارگاہ میر سید علی شاہیر رضوی میں شہاد بی بی دو عالم حضرت زہرا س کی مناسبت سے مجلس کو خطاب کیا۔
-
علاقائی سلامتی کا ایرانی نظریہ
سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کا دورہ تہران
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری نے اعلان کیا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے اعلیٰ حکام تہران کے دورے پر آ رہے ہیں، جو خطے کی درون زاد (endogenous) سلامتی کو آگے بڑھانے اور ایران کے دفاعی تجربے سے فائدہ اٹھانے کے مقصد سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
-
آیت اللہ آملی لاریجانی: ظالم اور جابر حکمران صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ مغربی ممالک اور ان کے علاقائی حامیوں کے ظلم و جبر کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہونے سے ممکن ہے، جبکہ امریکی، صہیونی اور ان کے یورپی حامی مجرمانہ حکمران صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
-
انتخابات سے قبل ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر نیتن یاہو کے مخالفین کا انتباہ
اسرائیل میں اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہیکہ بنیامین نیتن یاہو انتخابات سے قبل اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اپوزیشن شخصیات نے فوجی فیصلوں میں شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل واضح سکیورٹی ضرورت اور عملی حکمتِ عملی موجود ہونی چاہیے۔
-
بحرین کے قید علما شہید نصراللہ کے مکتبِ فکر کے راستے پر گامزن ہیں
بحرین کی اسلامی ایکشن پارٹی کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ راشد الراشد نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک یہ تھی کہ انہوں نے مزاحمت کو محض ایک فکری مکتب سے آگے بڑھا کر ایک عملی اور تمدنی منصوبے میں تبدیل کیا۔
-
ایران کے ساتھ ہوائی اڈے اور سرحدی گزرگاہیں بند کرنا امریکی مطالبات کی پیروی ہے
عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایران کے ساتھ ہوائی اڈوں اور سرحدی گزرگاہوں کی بندش سے متعلق فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات امریکہ کے مطالبات اور ہدایات کے تحت کیے جا رہے ہیں۔