26 اکتوبر 2026 - 11:33
یورپ نے ایران پر امریکی-اسرائیلی جارحیت کا راستہ ہموار کیا، میخائل اولیانوف + تصویر

 اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) میں روس کے مستقل نمائندے نے ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی تنقیدی پوسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک کے اقدامات نے کشیدگی کو بڑھایا اور ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا راستہ ہموار کیا۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آسٹریا کے شہر ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حالیہ پیغام کے ردعمل میں کہا: "تہران کے حکام بہت نرم مزاج اور شائستہ ہیں۔ وہ اس حقیقت سے جان بوجھ کر چشم پوشی کر رہے ہیں کہ مارچ 2022 سے جوہری معاہدے (JCPOA) کے تین یورپی ارکان (فرانس، جرمنی اور برطانیہ) نے IAEA کی بورڈ آف گورنرز میں مسلسل کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی ہے اور درحقیقت ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے لئے راستہ ہموار کیا ہے۔"

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان، اسماعیل بقائی نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں جرمنی اور چند دیگر یورپی ممالک کی جانب سے مغربی ایشیا کے خطے میں کشیدگی بڑھنے پر تشویش کے اظہار کے ردعمل میں، جون 2025 میں اسرائیل کے ایران کے خلاف جرائم کی تائید و حمایت میں جرمن چانسلر کے مشہور جملے کی یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا تھا: "جون 2025 میں، فریڈرک مرز نے ایران پر اسرائیل کے فوجی حملے کے بارے میں کہا تھا "یہ وہی گندا کام ہے جو اسرائیل 'ہم سب کے لئے' کر رہا ہے'۔ اب اکتوبر 2026 میں، جرمنی کی وزیر خارجہ (اور چند دیگر یورپی ممالک) ایران پر دوبارہ حملے کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں اور کشیدگی کو قابو میں رکھنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔"

یورپ نے ایران پر امریکی-اسرائیلی جارحیت کا راستہ ہموار کیا، میخائل الیانوف + تصویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha