بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلابِ اسلامی کے رہبرِ معظم، حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ)، نے عالمی میدانوں میں سائنس اور کھیلوں سے منسلک ممتاز افراد اور تمغے جیتنے والوں کے نام ایک پیغام میں، ملک میں امید، ترقی اور نشاط کے اظہار میں، سائنس اور کھیلوں کے شعبوں سے منسلک ممتاز اور باعث فخر نوجوانوں اور جوانوں کے منفرد کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ان ممتاز کرداروں کی طرف سے سائنس کی حدود پار کرنے کو "ایران کو ہر لحاظ سے زیادہ طاقتور بنانے" کی کنجی قرار دیا اور زور دیا: "العلمُ سلطان" کی عظيم حکمت عملی (meta strategy) کے دائرے میں، ملک کی ترقی کے لئے ایک گہری اور تیز رفتار علمی و سائنسی تحریک ضروری ہے اور ذمہ داران کو چاہئے کہ اس علمی چھلانگ کے لئے بنیادی ڈھانچے اور ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کی انفرادی صلاحیتوں اور اجتماعی عقل سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
یہ دن، ایک روایت کے مطابق، خواتین جنت کی سردار اور سیّدہ، حضرت صدّیقہ اطہر، فاطمہ زہرا صلوات اللہ وسلامہ علیہا کی شہادت کے ایام ہیں۔ عجیب ہے سیدہ (سلام اللہ علیہا) کے وقت شہادت کا نامعلوم رہنا؛ جس طرح کہ اس الٰہی نور کے بابرکت مقام تدفین بھی مخفی رہا اور مرتبۂ عالیہ میں، سیدہ کی شان و منزلت بھی نامعلوم اور انسانی فہم سے بالاتر ہے۔
تفصیل آ رہی ہے
آپ کا تبصرہ