26 اکتوبر 2026 - 23:21
تہران میں 'ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب' کے چار ملکی اجلاس کا اخباری بیان

تہران میں ہونے والی ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے چار ملکی اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ وہ خطے میں امن و سلامتی سمیت باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آج تہران میں منعقدہ ـ ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب ـ کے چار ملکی اجلاس کے شرکاء نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے بارے میں، ایک مشترکہ اخباری بیان جاری کیا۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:

خطے کے 4 ملکوں ـ ایران، پاکستان، ترکی اور سعودی عرب ـ کی پہلی نشست آج 26 اکتوبر 2026 کو تہران میں منعقد ہوئی۔

اس اجلاس کی میزبانی اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری جناب میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے کی۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر جناب فیلڈمارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس سروس کے سربراہ جناب ابراہیم کالین نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

شرکاء نے اتفاق کیا کہ وہ خطے کے چار ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے، اور خطے میں امن و سلامتی کے معاملے میں، بات چیت کا سلسلہ رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha