26 اکتوبر 2026 - 16:34
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو انتخابات میں کامیاب کرانے کی کوشش؛ ایران کے خلاف الزامات کا سہارا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی آبادکاروں سے آئندہ انتخابات میں بنیامین نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایران کی فوجی اور اقتصادی صورتِ حال کے بارے میں بھی دعوے کیے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونیوں کے نام اپنے پیغام میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا اعادہ کیا اور ایران کی فوجی و اقتصادی صورتِ حال کے بارے میں بے بنیاد دعوے کیے۔

ٹرمپ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا: ’’نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم اپنا مشن مکمل کر سکیں۔‘‘

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ کے اقدامات کے نتیجے میں ایران کی بحری اور فضائی طاقت ختم ہو چکی ہے اور اس کی معیشت کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ دنیا میں ’’امریکہ اور اسرائیل مردہ باد‘‘ جیسے سامراج مخالف نعروں کی اجازت نہیں دیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha