-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر ایران کے حملوں کی تصاویر
ایران نے آج بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر اپنے حملوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
-
رہبرِ شہید کی بصیرت نے امریکہ کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا، علامہ جواد نقوی
لاہور پاکستان کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام سالانہ وحدتِ امت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔
-
سیریک میں شادی پر حملہ امریکی اخلاقی زوال کی نئی مثال ہے:ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امریکا کے اخلاقی زوال کی ایک اور واضح علامت ہے۔
-
ایران تمہاری بنیادیں ہلا دے گا:محسن رضایی
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کی نئی جنگی حکمتِ عملی امریکا کی بنیادیں ہلا دے گی۔
-
ٹرمپ کے مشیر گھبرا گئے، ایران جنگ مزید بھڑکانے سے روکنے کی دوڑ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ مشیر ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، جبکہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل جنگ کے سیاسی اثرات پر بھی چار باخبر ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ کے مشیر محکمہ جنگ پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ فوجی تنازع کو مزید شدت نہ دی جائے۔
-
عمار حکیم: عراق میں ہتھیاروں کو ریاست کے اختیار میں دینے پر مذاکرات مثبت سمت میں ہیں
عراق کے قومی ریاستی قوتوں کے اتحاد کے سربراہ عمار حکیم نے کہا ہے کہ ملک میں ہتھیاروں کو ریاست کے اختیار میں رکھنے کے معاملے پر مسلح گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ماحول مثبت ہے، تاہم اس مسئلے کا حل سنجیدہ اور تعمیری بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
-
بحرین میں مذہبی آزادی خطرے میں؛ علما، حسینیہ، مواکب اور مذہبی شعائر بھی پابندیوں کی زد میں
بحرینی کارکن زینب علی نے ملک میں درجنوں شیعہ علما اور مذہبی شخصیات کے خلاف جاری مقدمات پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بحرینی حکام کا دباؤ صرف گرفتاریوں اور مقدمات تک محدود نہیں رہا بلکہ خطیبوں، ذاکروں، ائمہ مساجد، حسینیوں، مواکب اور شیعہ مذہبی شعائر تک پھیل گیا ہے۔
-
خوزستان پر امریکی میزائل حملے؛ 7 افراد شہید، 8 زخمی
ایران کے صوبہ خوزستان کے مختلف علاقوں پر امریکی فوج کے میزائل حملوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔
-
ہرمزگان میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ؛ 72 افراد شہید اور زخمی، 4 سالہ بچہ بھی شہید
ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر کوہستک میں شادی کی ایک تقریب پر امریکی فوج کے حملے کے نتیجے میں 72 افراد شہید اور زخمی ہوگئے، جن میں 4 افراد شہید اور 68 زخمی ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
-
شنگھائی اجلاس میں امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا گیا
امریکی میڈیا نے ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایران کی شرکت امریکا کے لیے واضح پیغام ہے۔
-
ایرانی فوج : بحرین اور امارات میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے، ریڈار نظام تباہ
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ’’آپریشن صاعقہ‘‘ کے 30ویں مرحلے میں درجنوں ’’آرش‘‘ خودکش ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران ریڈار نظام اور امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
-
کویت کا اعتراف؛ ایرانی ڈرون حملے کے بعد امریکی اڈے پر آگ بھڑک اٹھی
کویتی فائر بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے ملک میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پالیا گیا۔ ایران نے کویت میں امریکی فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
-
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت؛ شہریوں کے گھر اور قبرستان بھی نشانہ بن گئے
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا کردی۔ نبطیہ الفوقا اور عربصالیم سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ عربصالیم کے قبرستان پر حملے سے قبریں اور کتبے بھی متاثر ہوئے۔
-
جمعیت الوفاق بحرین: مقدمات کا سامنا کرنے والے علما عوام کے دلوں میں عزت و شرافت کی علامت رہیں گے
بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے ملک کے بعض علما کے خلاف مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی نوعیت کے مقدمات اور الزامات ان علما کی عوامی مقبولیت اور ساکھ کو ختم نہیں کر سکتے، جو برسوں سے مساجد اور دینی مراکز میں قرآن، فقہ اور اخلاق کی تعلیم و خدمت میں مصروف رہے ہیں۔
-
شہباز شریف: افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے جاری رہے تو خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد گروہ پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک پر حملے کرتے رہیں گے، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے علاقائی ممالک پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط کیا جائے۔
-
معاریو: اسرائیل ایک ’’زوال پذیر نظام‘‘ میں تبدیل ہو چکا ہے
اسرائیلی اخبار ’’معاریو‘‘ نے صہیونی حکومت کی کارکردگی، بدعنوانی، فلسطینیوں کے خلاف جاری تشدد اور حکام کے ’’جھوٹ‘‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ’’زوال پذیر نظام‘‘ میں تبدیل ہو چکا ہے اور حکومت کے خاتمے کے لیے اندرونی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
-
شیخ علی خطیب: جنوبی لبنان اب بھی اسرائیلی جارحیت کی زد میں ہے
لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران جنوبی لبنان کی تازہ صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے عوام اب بھی اسرائیلی جارحیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے عراق سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنانی عوام کی مزید سیاسی، معاشی اور سماجی حمایت کرے اور بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں باعزت واپسی کے لیے کردار ادا کرے۔
-
شی جن پنگ: مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو اپنے خطے کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنی چاہیے۔
-
میجر جنرل رضائی: ایران کی نئی حکمتِ عملی دشمن کی بنیادیں ہلا دے گی
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ، سفارت کاری اور اقتصادی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی نئی حکمتِ عملی جلد دشمن کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔
-
ہاآرتص: نیتن یاہو صرف اپنی سیاسی بقا کے خطرے پر ’’جاگتے‘‘ ہیں
صہیونی اخبار ہاآرتص کے سیاسی تجزیہ کار نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 7 اکتوبر کے حملے سے قبل حماس کی بڑھتی ہوئی طاقت اور جنگ کے خطرے سے متعلق متعدد سکیورٹی انتباہات کو نظر انداز کرتے رہے، لیکن اب یہ مؤقف اختیار کرکے اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ’’مجھے بروقت جگایا نہیں گیا‘‘۔
-
فائننشل ٹائمز: تہران اور ماسکو کا میزائل تعاون نئے مرحلے میں داخل
برطانوی اخبار فائننشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ روس خفیہ طور پر ایران کو نئی نسل کے انتہائی تیز رفتار کروز میزائل تیار کرنے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ جدید میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اور فوجی تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔
-
کاٹز: ایران کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں
اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اسرائیل رواں ماہ تہران کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی اور جارحانہ دونوں سطحوں پر تیار ہے۔
-
ہاآرتص کا انکشاف؛ اسرائیل غزہ میں فلسطینی مسلح گروہوں کو بے گھر کرنے اور دبانے کے لیے استعمال کر رہا ہے
صہیونی اخبار ہاآرتص کی ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں حماس مخالف فلسطینی مسلح گروہوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، جنہیں بعض علاقوں میں فلسطینیوں کو دبانے، گھروں سے بے دخل کرنے، لوٹ مار اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ گروہ اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے کے لیے عملی معاون فورس کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔
-
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی کوششیں جاری رکھیں گے:پاکستان
پاکستان نے ایران پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ایران اور امریکا دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔
-
خوزستان میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے
ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی صوبہ خوزستان کے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب کے دوران ایک رہائشی مکان پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
-
میجر جنرل جوانی ،امریکہ کو نکال دیں، ورنہ سخت جواب ملے گا
ایرانی سپاہ پاسداران کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ جنرل یداللہ جوانی نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈے ختم کریں، بصورت دیگر ایران کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
-
امریکہ شیطان کی طرح عمل کر رہا ہے، اسی لیے وہ ’’شیطانِ بزرگ‘‘ ہے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سیریک میں شادی کی تقریب پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات شیطان کے طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
لارک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ، مخالف میڈیا نے جواز تراشنے کی کوشش شروع کردی
لارک میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنانے والے امریکی حملے کے بعد بعض مخالف ذرائع ابلاغ نے حملے کو درست ثابت کرنے کے لیے اسے مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دینے کی کوشش کی ہے۔
-
خوزستان میں امریکی حملے، 7 افراد شہید اور 8 زخمی
ایرانی صوبہ خوزستان میں امریکی میزائل حملوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 دیگر زخمی ہو گئے۔
-
نصر آپریشن
امریکی شرارت کا تسلسل بھاری جوابات کے مترادف ہے، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے خبردار کیا: خطے میں امریکیوں کی شرانگیزیوں کا امتداد بھاری، وسیع تر اور زیادہ تباہ کن جوابی کاروائیوں کا سبب بنے گا اور جو بھی ملک جارح امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا اسے اس کے خطرناک نتائج قبول کرنا ہونگے۔