اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان نے ایران پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور امید ہے کہ ایران اور امریکا دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بدھ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش میں مبتلا ہے، تاہم دونوں فریقوں کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی پرامید ہے کہ ایران اور امریکا دوبارہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ شب امریکی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے۔
آپ کا تبصرہ