اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے کویت کے محکمہ فائر بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک میں ایک مقام پر آگ لگ گئی تھی۔
کویتی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک ایران کی کارروائیوں سے ہونے والے نقصانات اور ان کے اثرات سے متعلق اطلاعات کو محدود رکھتے ہیں اور اکثر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے کے دعوے کرتے ہیں۔
دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ساتویں بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات امریکی فوج نے سیریک میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سنی جوڑے کی شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل ہوگئی۔
بیان کے مطابق اس حملے میں تقریباً 70 عام شہری متاثر ہوئے، جن میں ایک بچے سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔
سپاہ پاسداران نے کہا کہ اس حملے کے جواب میں سپاہ کی زمینی فورسز نے اردن، بحرین اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں پر کارروائی کے ساتھ ساتھ کویت میں علی السالم اڈے کے امریکی کمانڈر کے ہیڈکوارٹر اور رہائشی مقام کو میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں دشمن کے متعدد اہلکار مارے گئے، جبکہ ڈرونز کے اڈے اور ان ڈرونز کی تعیناتی کے رن وے کو بھی نشانہ بنا کر آگ لگا دی گئی اور متعدد ڈرونز تباہ کردیے گئے۔
آپ کا تبصرہ