2 ستمبر 2026 - 16:36
ایران تمہاری بنیادیں ہلا دے گا:محسن رضایی

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کی نئی جنگی حکمتِ عملی امریکا کی بنیادیں ہلا دے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کی نئی جنگی حکمتِ عملی امریکا کی بنیادیں ہلا دے گی۔

محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے جو حالات اپنے لیے پیدا کیے ہیں، ان سے وہ مزید دلدل میں پھنسے گا اور جلد اسے ایران کی نئی حکمتِ عملی کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے میدان، سفارت کاری اور معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمتِ عملی اختیار کر رہا ہے، جو بالآخر امریکا کو شدید نقصان پہنچائے گی۔

رضائی نے گزشتہ شب ایران کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں متعدد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha