2 ستمبر 2026 - 18:52
بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر ایران کے حملوں کی تصاویر

ایران نے آج بحرین میں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر اپنے حملوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) ـ ابنا || آج بحرین میں امریکی پانچویں امریکی بحری بیڑے کے اڈے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائی کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

یہ مقام 26°12'34.38"N, 50°37'03.91"E پر امریکی فوجی احاطے کے اندر واقع ہے، اور نظر آنے والے آثار اس حصے کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ تصاویر اس وقت جاری کی گئی ہیں جب سپاہ پاسداران نے آج صبح سویرے علاقے میں امریکی ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاع دی تھی، اور بحرین بھی ایران کے حالیہ حملوں کے اہداف میں شامل تھا۔

بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کا ہیڈکوارٹر اس سے قبل بھی کئی بار ایران کی مسلح افواج کی کارروائیوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، اور سپاہ پہلے بھی سرکاری طور پر اس فوجی احاطے پر ڈرون حملے کی خبر دے چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha