اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کو اپنے خطے کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنی چاہیے۔
چینی صدر نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین خطے کے ممالک کی جانب سے ایک نئے سکیورٹی نظام کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دوہرے معیار سے گریز کریں اور مشرقِ وسطیٰ کے معاملات میں اقوام متحدہ کے فعال کردار کی حمایت کریں۔
ملاقات میں چین اور مصر نے سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ صاف توانائی، الیکٹرک گاڑیوں، خلائی شعبے اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
آپ کا تبصرہ