2 ستمبر 2026 - 15:09
امریکہ شیطان کی طرح عمل کر رہا ہے، اسی لیے وہ ’’شیطانِ بزرگ‘‘ ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سیریک میں شادی کی تقریب پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات شیطان کے طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سیریک میں شادی کی تقریب پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات شیطان کے طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میناب، لامرد اور کوہستک میں ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میناب میں بچے مارے گئے، لامرد کے اسپورٹس ہال میں بچوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ لارک کی شادی کی تقریب میں بچے اپنے اہل خانہ سمیت جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح عمل کرے، شیطان کی طرح اپنے اہداف منتخب کرے اور شیطان کی طرح لوگوں کو قتل کرے تو وہ خود شیطان بن جاتی ہے۔

قالیباف کے مطابق اگر یہی طاقت کسی ایسی چھوٹی طاقت کی پشت پناہی اور اسے تحفظ فراہم کرے جو اسی طرح کے اقدامات کرتی ہو تو پھر اسے ’’شیطانِ بزرگ‘‘ کہنا ہی درست ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha