2 ستمبر 2026 - 16:45
سیریک میں شادی پر حملہ امریکی اخلاقی زوال کی نئی مثال ہے:ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امریکا کے اخلاقی زوال کی ایک اور واضح علامت ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سیریک کے علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امریکا کے اخلاقی زوال کی ایک اور واضح علامت ہے۔

بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکا کی ’’غیر قانونی جنگ‘‘ کی حقیقت گزشتہ شب سیریک میں سامنے آگئی، جہاں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 70 ایرانی شہری جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی اصل حقیقت وہ جرائم ہیں جو امریکا کے ہاتھوں ہو رہے ہیں، نہ کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ وہ ویڈیوز جن کے ذریعے امریکی حکام کو اخلاقی اور فاتح کرداروں کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایرانی ترجمان نے امریکی مصنف ٹم اوبرائن کی جنگ سے متعلق کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بارے میں کوئی بھی کہانی اخلاقی نہیں ہوتی، اس لیے جنگ کو اخلاقی دکھانے والی کسی کہانی پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha