2 ستمبر 2026 - 15:24
بریگیڈیئر جنرل جوانی ،امریکہ کو نکال دیں، ورنہ سخت جواب ملے گا

ایرانی سپاہ پاسداران کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈے ختم کریں، بصورت دیگر ایران کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی سپاہ پاسداران کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل یداللہ جوانی نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملکوں سے امریکی فوجی اڈے ختم کریں، بصورت دیگر ایران کی جانب سے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل جوانی نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کو اپنے ملکوں سے نکال دیں اور امریکی فوجی اڈے واپس لے لیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایرانی مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ کویت، بحرین، اردن یا کسی بھی ایسے ملک سے ایران پر حملہ ہوا جہاں امریکی موجودگی ہو، تو ایران کی جانب سے قاطع اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha