23 اگست 2026 - 01:54
مآخذ: ذرائع
پڑوسی ممالک سے خطے کے نئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق متعدد پیغامات ملے ہیں، ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو پڑوسی ممالک سے خطے کے نئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق متعدد پیغامات ملے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تہران سے جاری اپنے بیان میں مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ پیغامات میں خطے میں معاشی تعاون کی تشکیل پر بھی بات کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی دھونس دھمکیوں نے اس کے اپنے تمام تر اتحادی ملکوں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے صرف اسرائیل کی خاطر اپنے اتحادیوں کے مفادات کو نظر انداز کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات کی وجہ سے واشنگٹن کے اتحادی ممالک اپنی بقا خطرے میں محسوس کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر پارلیمان نے کہا کہ خطے میں آزادانہ طور پر بنا ہؤا نظام ہی حقیقی معنوں میں قیام امن کی ضمانت مل سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha