29 اگست 2026 - 21:53
قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کی ہرزہ گوئیوں کا جواب دیا + تصویر

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے کی ہرزہ گوئیوں اور جھوٹے دعوؤں کا کا جواب دیا اور اس کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے دعوؤں کے جواب میں نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پال کروگمین کا ایک مضمون دوبارہ شیئر کیا، جس میں اس ماہر معاشیات نے بیسنٹ کو جھوٹا قرار دیا ہے اور مارکیٹوں کے انتظام میں اس کی مکمل ناکامی سے پردہ اٹھایا ہے، اور امریکی سرکاری بانڈ مارکیٹ کے قابو سے باہر ہونے کو بیسنٹ کی جھوٹی پالیسی کی ناکامی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

قالیباف نے بیسنٹ کے اس دعوے کا مذاق اُڑایا کہ "دو ہفتوں میں آبنائے ہرمز سے 130 ملین بیرل تیل گذرا ہے"، اور کہا: اصلی عدد (130) یا تو وہ 130 ارب ڈالر ہیں جو امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ پر خرچ کئے ہیں (مودی انالیٹکس کے مطابق)، یا وہ 130 ملین ڈالر کا نقصان ہے جو اس کمپنی کو ہؤا جس نے خفیہ طور پر امریکی حکومت کی جانب سے تیل کی کاغذی مارکیٹوں میں مداخلت کی اور ایران کو اس کا پتہ چل گیا۔

انھوں نے مزید کہا: اے جھوٹے! امریکی خزانہ کے بانڈز کی شرح منافع دیکھ لے، جو بھڑک اُٹھی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 30 سالہ امریکی خزانہ بانڈز کی شرح منافع تقریباً 5.3 فیصد (2008 کے بعد بلند ترین سطح) تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی خزانہ نے طویل مدتی بانڈز کی قیمت بڑھانے اور شرح منافع کم رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ معیشت اور قرضے کی لاگت کی بہتر تصویر پیش کر سکے، لیکن مارکیٹ نے یہ کوشش قبول ٹکرا دی اور شرحیں دوبارہ بڑھ گئیں۔

یہ شرح منافع اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پیشہ ور سرمایہ کار، حکومت اور وزارت خزانہ کی سرکاری رپورٹوں پر مکمل اعتماد نہیں رکھتے اور خطرات کو حکام کی بیان کردہ صورتحال سے زیادہ سنگین سمجھ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کی ہرزہ گوئیوں کا جواب دیا + تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha