30 جولائی 2026 - 18:21
تین ایف 35 امریکی طیاروں کو تباہ کر دیا اور تین کو نقصان پہنچایا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اردنی عوام کے نام اپنے پیغام میں، اعلان کیا: آج صبح سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے اردن کے الازرق امریکی اڈے پر حملہ کرکے امریکی دشمن کے ایف 35 طیاروں کے اسٹیشننگ ریمپ اور تعمیراتی شیڈ کو نشانہ بنایا، جس میں کئی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تین ایف 35 طیارے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے اور تین دیگر کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ﴾

اردن کے شریف اور سمجھدار عوام! آپ کا مخلصانہ تعاون، خاص طور پر اردن کے دانشوروں کے بعض گروپوں کے صریح موقف نے دشمن کے گھٹن سے دوچار کرکے انہیں بے بس کر دیا ہے۔

آج صبح سویرے امریکی دشمن نے مردانہ وار فوجی مقابلے سے گریز کرتے ہوئے ایک بار پھر بزدلی کا ثبوت دیا اور آپ کے ملک میں مقبوضہ اڈوں کا استعمال کرتے ہوئے ایران کے جنوب میں واقع جزیرہ قشم میں دو مقامی مکانات پر اپنے بنکر شکن بموں سے فضائی حملہ کیا، جن میں سے ایک ایک بچے اور اس کے والدین کی شہادت ہوئی اور دو دیگر بچے زخمی ہو گئے۔

اس جرم کے جواب میں ـ اور اردن کی اسلامی سرزمین کو امریکی قابضوں کی شرانگیزیوں سے نجات دلانے کی راہ میں آپ کی مدد کرنے کے لئے، ـ سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے آج صبح، کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرکے امریکی دشمن کے ایف 35 طیاروں کے اسٹیشننگ ریمپ اور تعمیراتی شیڈ کو نشانہ بنایا اور تین ایف 35 طیاروں کو تباہ اور تین دیگر کو شدید نقصان پہنچایا۔

اس حملے میں دشمن کے کئی افسران اور تکنیکی و تعمیراتی عملے کے افراد بھی مارے گئے۔

ہمارے اس خطے میں ایسی طفل کُش فوج اور قاتل فوج کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو بے گناہ خاندانوں کو آدھی رات کو سوتے میں اس بے رحمی سے خون میں تڑپا دیتی ہے۔

ہماری اور آپ کی جدوجہد آخری امریکی قابضوں کو اسلامی سرزمینوں سے مار بھکانے تک جاری رہے گی۔

﴿إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ یَنْصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha