سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: جو ممالک تجاوز کرنے والے کی مدد میں ملوث ہیں، اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو انہیں سخت جواب ملے گا۔ آبنائے ہرمز جب تک امریکی حکام کی ہرزہ سرائیاں، دھمکیاں اور جہازرانی میں ان کی مداخلتیں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے گا

30 جولائی 2026 - 14:16

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاعیہ نمبر 54 آپریشن نصر 2 میں اعلان کیا:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

اسلامی ایران اسلامی کے غیرت مند اور اٹھے ہوئے عوام؛

آپ کے عزم اور ارادے، اور میدان میں آپ کی استقامت، نے دشمن کی صفوں کو درہم برہم کر دیا ہے اور مجاہدینِ اسلام کی صفوں کو مزید مستحکم کیا ہے اور انہیں نئی روح اور زندگی بخشی ہے۔

گذشتہ رات دو آئل ٹینکرز نے امریکی طیاروں کے اکسانے پر آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر محفوظ راستے سے نکلنے کی کوشش کی، لیکن ان میں سے ایک میں شدید دھماکے اور آگ لگنے کے بعد دونوں جہاز تیزی سے پیچھے لوٹ آئے۔

آبنائے ہرمز ہماری سرزمین ہے اور سپاہ کی بحریہ کے دلیر سپاہی اس پر پوری قوت کے ساتھ کنٹرول رکھتے ہیں اور کسی اجنبی کو جو ہزاروں کلومیٹر دور سے آیا ہے، مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جو ممالک جارحیت کرنے والے کی مدد اور سہولت کاری میں ملوث ہیں، اگر انہوں نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو انہیں بھی سخت جواب دیا جائے گا۔

جب تک امریکی حکام کی ہرزہ سرائیاں اور دھمکیاں اور جہازرانی میں ان کی مداخلتیں جاری رہیں گی، آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے گا اور ان کی دھمکیاں اور مداخلتیں حالات کو مزید سخت اور پیچیدہ بنا دیں گی۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha