بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے آپریشن نصر 2 کے بیان نمبر 51 میں اعلان کیا کہ اس نے اردن میں متعدد جنگی طیاروں، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظامات، ایک جاسوسی بالون اور اربیل میں امریکی دہشتگردوں کی ایک خفیہ رہائش گاہ کو تباہ کر دیا۔
بیان کا متن درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
اسلامی ایران کی عظیم الشان اور فداکار قوم!
آپ کی قابل تقلید مزاحمت و استقامت ہر روز عالم میں حق کو زیادہ تابناک اور ظلم اور استکبار کو زیادہ تنہا کر رہی ہے۔ مجاہدین حتمی فتح کے بارے میں زیادہ پرامید اور بنی نوع انسان کے دشمنوں کو زیادہ مایوس کر رہے ہیں۔
سپاہ کی فضائیہ میں تمہارے غیرت مند بیٹوں نے اپنی تادیبی و تعزیری کارروائیوں کے سلسلے میں، آپریشن نصر 2 کی 27ویں لہر ـ جو مبارک کوڈ نیم "یا اباصالح المہدی(ع) ادرکنی" سے شروع ہوئی ـ کے ساتھ، اردن کے الازرق میں امریکی اڈے پر ایک اور تباہ کن حملے میں متعدد جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچایا اور امریکی فوجیوں کی ایک رہائش گاہ کو کچل کر ان میں سے متعدد کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
چائلڈ کلر امریکی رجیم اپنی قوم اور دوسروں سے جھوٹ بولتی ہے اور اپنے جانی نقصانات کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر غلط بیانی سے کام لیتی ہے۔
ہم تحقیقاتی مراکز اور ذرائع ابلاغ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ از خود، اس سلسلے میں میدانی تحقیق کریں۔
ایک اور اچانک کارروائی میں، مجاہدین اسلام نے بچہ کُش امریکی رجیم کا ایک پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ایک جاسوسی غبارہ (بالون) اربیل میں تباہ کر دیا اور امریکی دہشتگردوں کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا کر تہس نہس کر دیا۔
امریکہ کی جابر اور غیرقانونی رجیم اگر شرارت جاری رکھے تو اسے پہلے سے مختلف جوابی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ