بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ میدانی شواہد کے مطابق اگرچہ گذشتہ شب و روز کے دوران امریکی رجیم کی مہم جوئیاں رک جانے کی وجہ سے، امریکی ٹھکانوں کے خلاف کوئی نیا میدانی آپریشن نہیں ہؤا، تاہم کمانڈروں اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے لب و لہجے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی حکمتِ عملی آپریشن روکنا نہیں، بلکہ تسدید (ڈیٹرنس) کے نئے قواعد مستحکم کرنے سے عبارت ہے۔
اسی تناظر میں، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد باقر ذوالقدر کہا کہ مجاہدین کی "مسلسل اور بامقصد فائرنگ" "دشمن کے مکمل ہتھیار ڈالنے" اور حالیہ حملوں کے شہداء کے خون کا بدلہ لینے تک جاری رہے گی، اور جوابی حکمتِ عملی کے تحت کاروائیاں جاری رہیں گی۔
اس کے ساتھ ہی، خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے میدانِ جنگ کے حتمی فارمولے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہر ایرانی شہری کی شہادت کے بدلے ایک امریکی اہلکار کو جہنم رسید کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کے اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے ایک پیغام میں امریکی اہداف کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیوں کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ایران کے میدانی جوابات "دشمن کی مکمل تسلیم" اور حالیہ حملوں کے شہداء کے خون کا بدلہ لینے تک جاری رہیں گے۔
جنرل ذوالقدر کا یہ موقف، واشنگٹن کے لئے جارحیت کے اخراجات بڑھانے کی حکمتِ عملی کے تسلسل کی نشاندہی کرتا ہے۔
محمدباقر ذوالقدر نے کہا: "خطے میں اٹھنے والا دھوئیں کے ہر ستون کہ مطلب یہ ہے کہ امریکی رجیم کا کوئی فوجی، سیکیورٹی یا مالی مرکز حملے کا نشانہ بنا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "ایران کے مجاہدین کی مسلسل اور بامقصد اور ٹارگیٹڈ فائرنگ، سلطنتِ استکبار کے خلاف ایرانی قوم کی غصے کا اظہار ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا اور میناب اور لامرد کے مظلوم بچوں اور حالیہ حملوں کے دیگر شہداء کے خون کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔"
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی نے میدان جنگ کے لئے نئے فارمولے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ: ہر ایک ایرانی کی شہادت پر ایک امریکی فوجی کو واصل جہنم کیا جائے گا۔

انھوں نے امریکی دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے سوشل نیٹ ورک پر لکھا:
"یہ وہ ضابطہ جس کا ثبوت ہم پہلے بھی ثبوت دیتے رہے ہیں اور اس لمحے کے بعد، اس کو اپنی طرف سے میدان جنگ کا حتمی اور اعلان شدہ ضابطہ سمجھتے ہیں؛ کہ ہر ایک سربلند ایرانی شہری کی شہادت کے بدلے ایک امریکی فوجی کو واصل جہنم کیا جائے گا۔ ہم تمہارے لئے جہنم جانے کے لئے براہ راست اور مفت ٹکٹوں کا انتظام کر چکے ہیں۔"
جنرل عبداللہی کا یہ انتباہ ان بیانات کا تسلسل سمجھا جاتا ہے جو حالیہ ہفتوں میں، ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کاروائی کا ویسا ہی جواب (اینٹ کا جواب پتھر سے) دینے پر زور دیتے آئے ہیں؛ اور ان کا مقصد امریکہ کے مد مقابل تسدید (Deterrence) کے نئے قواعد کو مستحکم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ