26 جولائی 2026 - 00:02
گولہ بارود کے شیڈز اور پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کنٹرول ٹاورکو آگ لگا دی گئی

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا: کویت میں العدیری امریکی اڈے میں گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کے تین بڑے شیڈز (گودام) اور پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کنٹرول ٹاور کو آگ لگا دی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اپنے بیان نمبر 50 میں اعلان کیا: کویت کے العدیری امریکی اڈے میں گولہ بارود اور فوجی کے تین شیڈز اور بحرین مین پانچویں امریکی  بحری بیڑے کنٹول ٹاور کو آگ لگا دی گئی۔

بیان کا متن درج ذیل ہے؛

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

اسلامی ایران کی بہادر اور وفادار قوم!

آپ کی عظمت نے دشمنوں کے اڈوں پر دہشت اور خوف طاری کر دیا ہے اور آپ کے اخلاص نے مجاہدین میں جہاد کا شوق دوچند کر دیا ہے اور سپاہ اور بسیج میں آپ کے بیٹے اپنے قاطع ذوالفقار کو بار بار دشمنوں پر اتار کر رہے ہیں اور انہیں کچل کرکے رکھ رہے ہیں۔

مجاہدین نے آپریشن نصر 2 کی 27ویں لہر میں ـ مبارک کوڈ نیم "یا اباصالح المہدی(ع) ادرکنی" کے ساتھ، ـ کویت کے العدیری اڈے میں واقع امریکی اڈے میں اسلحے، گولہ بارود اور جنگی سازوسامان کے تین بڑے شیڈز (گوداموں) کو کو نشانہ بنا کر آگ لگا دی اور تباہ کر دیا۔

مجاہدین نے بیک وقت بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کنٹرول ٹاور کو بھی نشانہ بنایا اور اسے بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

تادیبی و تعزیری کارروائی جاری ہے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha