29 جولائی 2026 - 07:38
اردن میں امریکی فضائی اڈے اور کمانڈ سینٹر پر ایران کے میزائل حملے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے ایک بیان میں اردن میں امریکی فوج کے فضائی اڈے اور مرکزی کمانڈ سینٹر پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی-خلائی (ایرواسپیس) فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اردن میں امریکی فوج کے فضائی اڈے اور مرکزی کمانڈ سینٹر پر بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾

اسلامی ایران کے عظیم الشان اور حماسہ ساز عوام!

میدان میں آپ کی شعوری موجودگی کے تسلسل نے دنیا کو حیرت اور تحسین پر مجبور کیا ہے اور آپ کی دعائے خیر مجاہدینِ اسلام کی فاتحانہ کارروائیوں کی ضامن ہیں۔

طفل کُش امریکی فوج کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں، چند گھنٹے قبل سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے بہادر مجاہدین نے اردن میں امریکی فوج کے فضائی اڈے اور مرکزی کمانڈ سینٹر کو کئی بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنایا۔

جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرات کا سامنا رہے گا اور دہشت گرد امریکی افواج کے غیر قانونی اور شر انگیزانہ اقدامات ہمارے مفادات کے خلاف جاری رہیں گے، مقاومت و مزاحمت بھی جاری رہے گی۔

امریکی حکام کی دھمکیوں اور ہمارے مفادات کے خلاف غیر قانونی مداخلتوں کا سلسلہ رک جانا چاہئے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

اردن میں امریکی فضائی اڈے اور کمانڈ سینٹر پر ایران کے میزائل حملے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha