رہبر شہید سے وداع
-
-
بہت سی قومیں شہید رہبر آیت اللہ خامنہایؒ کو اپنا رہنما سمجھتی ہیں
بھارت کے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہایؒ کسی ایک ملک یا قوم کی شخصیت نہیں تھے بلکہ پوری انسانیت کے رہنما تھے، اسی لیے دنیا کی بہت سی قومیں انہیں اپنا رہنما تصور کرتی ہیں۔
-
شیخ غازی حنینہ کا بیان: رہبرِ شہید انقلاب اسلامی سے پہلے بھی وحدتِ امت کے علمبردار تھے
بیروت: لبنان کی "تجمع علمائے مسلمین" کی مجلسِ امناء کے سربراہ شیخ غازی حنینہ نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید انقلاب اسلامی، آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ، اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل ہی امتِ مسلمہ کے اتحاد کے علمبردار تھے اور اپنی پوری قیادت کے دوران بھی وحدتِ اسلامی کو فروغ دیتے رہے۔
-
عراق میں رہبرِ شہید کی تشییع؛ 35 گھنٹوں تک جاری رہنے والی تقریب میں ایک کروڑ افراد کی شرکت، 4 ہزار 300 صحافیوں نے کوریج کی
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے میڈیا سینٹر نے رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی کی تشییع کو عراق کی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں 35 گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس تقریب میں ایک کروڑ افراد نے شرکت کی، جبکہ دنیا بھر سے 4 ہزار 300 صحافیوں نے اس کی کوریج کی۔
-
ویڈیو|| غزہ میں عوام نے رہبرِ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کے عوام نے مستضعفینِ عالم کے حامی رہبرِ شہید آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای کی یاد میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-
الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف: عراقی عوام رہبرِ شہید کے استقبال، تشییع اور الوداع کے حقیقی حق دار تھے
عراق کی الحشد الشعبی کے چیف آف اسٹاف عبدالعزیز المحمداوی نے کہا ہے کہ عراقی عوام نے رہبرِ شہید آیت اللہ خامنہ ای کے استقبال، تشییع اور الوداع کا حق ادا کیا اور اپنی وفاداری، شجاعت، مہمان نوازی اور اہلِ بیتؑ سے محبت کی روشن مثال پیش کی۔
-
ایرانی وزارتِ اطلاعات: رہبرِ شہید کا راستہ خونخواہی اور مجاہدت سے جاری رہے گا
ایران کی وزارتِ اطلاعات نے رہبرِ شہید کی تاریخی تشییع میں امتِ مسلمہ، بالخصوص ایران اور عراق کے عوام کی بھرپور شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امام زمانؑ کے گمنام سپاہی رہبرِ شہید کے خون کا بدلہ لینے اور امریکہ و صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد کی صفِ اول میں رہیں گے۔
-
آیت اللہ آملی لاریجانی: رہبرِ شہید کی تشییع اسلام اور ایران کی عزت کی تاریخ کا ایک لازوال باب ہے
مجمع تشخیص مصلحتِ نظام کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے رہبرِ شہید کی تشییع میں ایران، عراق اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کی تاریخی شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک تعزیتی تقریب نہیں بلکہ اسلام اور ایران کی عزت و وقار کی تاریخ میں ایک یادگار حماسہ ہے۔
-
سپاہ پاسداران: شہداء کے خون کا بدلہ لینا ایک اٹل مطالبہ ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اعلیٰ کمان نے رہبرِ شہیدِ امت کی تشییع میں عوام کی تاریخی شرکت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خون کا بدلہ لینا ایک قطعی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ ہے، جو انصاف کے مکمل نفاذ اور مجرموں کو سزا ملنے تک جاری رہے گا۔
-
ملک بھر میں رہبرِ شہیدِ امت کی مجالسِ کا انعقاد، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
شورائے رابطہ برائے اسلامی تبلیغات نے ایران بھر کے عوام، بالخصوص قم کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رہبرِ شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہایؒ کی مجلسِ میں بھرپور شرکت کریں۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مقدس مزارات اور روضوں میں بھی دعائیہ و تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔
-
ایرانی آرمی چیف: رہبرِ شہید کی تشییع میں عوام کی شرکت نے قوم اور شہداء کے مشن کے اٹوٹ رشتے کو نمایاں کر دیا
ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ رہبرِ شہیدِ انقلاب کی تشییع میں ایرانی عوام، عالم اسلام کے مسلمانوں اور آزاد انسانوں کی تاریخی شرکت نے قوم اور شہداء کے عظیم مشن کے درمیان ناقابلِ شکست تعلق کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔
-
شورائے نگہبان: رہبرِ شہید کی تاریخی تشییع قومی اتحاد کے لیے ایک پائیدار سرمایہ ہے
شورائے نگہبان نے رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہایؒ کے جنازے میں ایران اور عراق کے عوام کی تاریخی اور پرجوش شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم عوامی اجتماع قومی یکجہتی، اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور انقلابِ اسلامی کے اہداف کے تسلسل کے لیے ایک دائمی سرمایہ بن گیا ہے۔
-
صدر پزشکیان: رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات پر زور دیتے تھے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عراق میں رہبرِ شہیدِ امتِ اسلامی کی شاندار تشییع کے انعقاد پر عراقی حکومت، عوام، دینی مراجع اور علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبرِ شہید ہمیشہ ایران اور عراق کے درمیان اخوت، ثقافتی اور دینی رشتوں کے فروغ پر زور دیتے تھے۔
-
امامِ شہیدِ امت کا تاریخی جنازہ
امامِ شہیدِ امت کی خونخواہی فراموش ہونے والی نہیں ہے، کمانڈر انچیف سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایران کی سربلند قوم اور امامِ شہیدِ امت (قَدَّسَ اللہُ نَفسَہُ الزَّکِیَّۃَ) کی تشییع کے مراسمات کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا: یہ عظیم حماسہ (great epic)، امامِ شہیدِ امت کی خونخواہی کی پکار کی پُرجوش آفاقی گونج تھا، ایک ایسی پکار جو ایمان اور دینی غیرت کی گہرائیوں سے اٹھی۔
-
امامِ شہیدِ امتِ کی نماز جنازہ مشہد مقدس میں؛
ویڈیوز | حرم رضوی(ع) میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ بڑے فرزند کی امامت میں
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کے حرم مطہر میں امامِ شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (قَدَّسَ اللہُ نَفسَہُ الزَّکِیَّۃَ) کی آخری نماز جنازہ امام شہید کے بڑے فرزند آیت اللہ سید مصطفیٰ حسینی خامنہ ای کی امامت میں ادا ہوئی۔
-
امامِ شہیدِ امت کی تدفین
امامِ شہیدِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تدفین امام رضا(ع) کے روضۂ منورہ کے قریب ہوگی
امامِ شہیدِ امت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے معزز اہل خانہ کو نماز جنازہ کے بعد روضۂ منورہ کے قریب ایک رواق میں منتقل کیا جائے گا اور انہیں اسی مقام پر تدفین کی کی جائے گی۔
-
امامِ مجاہدِ شہیدِ کے قاتلوں سے بدلہ
امامِ شہیدِ امت کے قاتلوں سے قصاص ضرور لیں گے، فلائٹ میجر جنرل عبداللہی
مرکزی خاتم الانبیاء(ع) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے ایک پیغام میں لکھا: ایران کی بہادر قوم اور مسلح افواج میں اس کے دلیر فرزند، خداوند متعال پر توکل اور اس کی مدد اور مسلمانوں اور حریت پسند اقوام کی ہم آہنگی سے، ایک انقلابی اقدام کے ذریعے، دشمن کی آنکھوں سے سکون کی نیند چھین لیں گے اور ان دہشت گردانہ جرائم میں ملوث مجرموں سے جلدی یا بدیر قصاص لیں گے۔
-
مشہد میں کتائب سید الشہداء کا موکب، قائدِ شہید کی تشییع میں شریک زائرین کی خدمت میں مصروف
کتائب سید الشہداء کے دفتر کی جانب سے مشہد مقدس میں قائدِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع کے راستے پر موکب قائم کیا گیا ہے، جہاں زائرین اور عزاداروں کو روزانہ تین ہزار گرم کھانے، دو ہزار جوس اور بیس ہزار پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
-
نجف اور کربلا میں قائدِ شہید کی تشییع میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت
عراق میں قائدِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع کے انتظامات کی ذمہ دار اعلیٰ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ میں منعقد ہونے والی تشییعی تقریبات میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ اتنے بڑے اجتماع کے باوجود کوئی قابلِ ذکر سکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔
-
تونس میں ایرانی سفیر: قائدِ شہید کی تشییع ایک غیر معمولی تاریخی واقعہ تھی
تونس میں ایران کے سفیر میرمسعود حسینیان نے کہا ہے کہ قائدِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع محض ایک جنازہ نہیں بلکہ ایک عظیم دینی و سیاسی رہنما، ممتاز عالمِ دین اور امت کے روحانی باپ کو الوداع کہنے کی تقریب تھی، جس نے عوام میں ان کے بلند مقام کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا۔
-
رہبر شہید سے وداع
آخری وداع | امامِ شہیدِ امت خیابان امام رضا(ع) میں + تصاویر
مشہد میں اسلامی انقلاب کے رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ کی رسم کے آغاز میں چند گھنٹے باقی تھے، تاہم روضۂ مطہر رضوی تک جانے والی سڑکیں ان لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو مختلف مقامات سے حرم رضوی(ع) کے ارد گرد جمع ہوئے تھے۔
-
ویڈیو || شہید امام کا اخری سفر دیکھیں ابنا نیوز کی رپورٹ
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے رپورٹر کی خصوصی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں
-
رہبر شہید کو خراج عقیدت؛
کربلا میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ؛ عبدالمہدی کربلائی نے کیا کہا؟ + ویڈیوز
عبدالمہدی کربلائی نے نماز جنازہ میں کہا: اے معبود! اس نے اپنی روح (اور اپنے دل کا خون) تیرے دین کی سربلندی اور تیرے بندوں میں سے مظلوم انسانوں کے دفاع کی راہ میں قربان کر دی؛ اے معبود! وہ شہید ہوکر تیرے پاس آیا، اپنے خون میں ڈوبا ہؤا؛ پیشقدمی کرتا ہؤا، جنگ سے پیچھے ہٹے بغیر۔۔۔
-
-
امامِ شہیدِ امت کی تشییع جنازہ
ویڈیو | عراقیوں کا نعرہ: امامِ شہیدِ امت کی تشییع میں عراقیوں کا نعرہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عراق میں امامِ شہیدِ امت کی تشییع جنازہ میں شریک عراقیوں کا ایک نعرہ یہ تھا: "اے جرائم پیشہ امریکہ فرزند امام حسین(ع) نے تجھے ذلیل کر دیا ہے"۔
-
امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ نجف میں
نجف اشرف میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ کس نے نماز پڑھائی؟ + ویڈیو
نجف اشرف میں امامِ شہیدِ امت کی نماز جنازہ پڑھانے دنیا کی نظریں آیت اللہ سید محمدتقی حکیم کی طرف مبذول کرا دیں جو نجف کے حوزہ علمیہ کے زاہد اور ممتاز عالم دین ہیں۔
-
سرخ پرچمِ انتقام بلند، امتِ مسلمہ ایک نئے مختار کے قیام کی منتظر
قرآن و حدیث کی ماہر اور باقرالعلوم یونیورسٹی میں میڈیا مینجمنٹ کی طالبہ زہرا صالحی فر نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ تہران میں رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع کے دوران بلند ہونے والے سرخ پرچم محض سوگ کی علامت نہیں بلکہ خونِ مظلوم کے مطالبۂ انصاف، مزاحمت کے تسلسل اور امتِ مسلمہ کے عزم کی علامت ہیں۔
-
بغداد یونیورسٹی کے استاد: رہبرِ شہید کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے امریکہ اور اسرائیل کو خوفزدہ کر دیا
بغداد یونیورسٹی کے شعبۂ سیاسیات کے استاد حازم الشمری نے کہا ہے کہ ایران، نجف اور کربلا میں رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت نے محورِ مزاحمت کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت وہ عنصر ہے جسے امریکہ اور صہیونی حکومت آج تک سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔
-
جرمن ماہرِ : رہبرِ شہید کو لاکھوں افراد کی رخصتی نے مغربی میڈیا کا بیانیہ بے نقاب کر دیا
جرمن ماہرِ کرسٹیان برگ باؤ نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی آخری رسومات میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت نے مغربی ذرائع ابلاغ کے اس بیانیے کو غلط ثابت کر دیا، جس میں آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی خامنہ ای کو عوامی حمایت سے محروم رہنما کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔
-
مصری تجزیہ نگار: لاکھوں افراد کی شرکت سے ہونے والی تشییع، "ہمارے عہد کے حسینؑ" کی عملی تعبیر ثابت ہوئی
مصری مصنف اور تجزیہ نگار ایہاب شوقی نے رہبرِ شہید انقلاب اسلامی کی تشییع میں لاکھوں افراد کی شرکت کو محض ایک الوداعی تقریب نہیں بلکہ مزاحمت سے تجدیدِ عہد، امریکہ اور صہیونی حکومت کی حکمت عملیوں کی ناکامی اور شہید سید حسن نصر اللہ کے بیان "ہمارے عہد کے حسینؑ" کی عملی تفسیر قرار دیا ہے۔