3 جولائی 2026 - 23:56
ایرانی مسافر طیارے کو صنعاء میں اترنے سے روکنے کی سعودی کوشش ناکام

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ آج صبح سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعاء ہوائی اڈے پر ایک ایرانی مسافر طیارے کے اترنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن یمن کی مسلح افواج نے انہیں ناکام بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ  ابنا؛ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ سعودی جنگی طیاروں کے ایک اسکواڈرن نے آج صبح مقامی وقت کے مطابق 5:20 بجے  یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر ایرانی طیارے کو اترنے سے روکنے کی کوشش کی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کا ایک مسافر طیارہ 200 سے زیادہ یمنی مسافروں کو لے کر یمن آ رہا تھا، جن میں زخمی اور مریض بھی شامل تھے [جو علاج معالجے کے بعد ایران سے یمن واپس آ رہے تھے]۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ اس سول طیارے کو اترنے سے روکنے کی سعودی عرب کوشش کو یمن کی مسلح افواج کی مزاحمت نے ناکام بنایا اور یہ طیارہ کامیابی کے ساتھ بحفاظت صنعا ایئر پورٹ پر اترا۔

اس بیان کے مزید حصے میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے فضائی دفاع کے کئی میزائل داغ کر سعودی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا اور انہیں یمن کی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کرتے ہوئے مار بھگایا۔

بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے مزید کہا: ہم سعودی دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر اس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی یا ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش دہرائی تو اس کو خشکی اور سمندر میں اپنے ہوائی اڈوں اور اہم مفادات پر یمن کے زبردست جوابی حملوں کا سامنا کرنے پڑے گا۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: "ہمارے ہاتھ ٹریگر ہر ہیں تاکہ ہم اپنی پیاری قوم کے خلاف سعودی-امریکی محاصرہ توڑنے اور قابضین کو نکالنے کے فریم ورک میں جاری کردہ احکامات پر عمل کریں۔ ہم ایک بار پھر صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عائد محاصرے اور قیمومیت کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں"۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف کی انتہائی احترام اور قدردانی کے ساتھ تعریف کرتے ہیں جس نے محاصرہ توڑنے، مریضوں، پھنسے ہوئے افراد اور نیز شہید سید علی خامنه‌ای کی تشییع کی تقریب میں شرکت کرنے والے سرکاری اور عوامی وفد کی منتقلی میں پیشقدمی کی۔

انھوں نے زور دے کر کہا: ہم کبھی بھی  یہ قبول نہیں کریں گے کہ ہمارے ملک کے خلاف سعودی-امریکی ظالمانہ محاصرہ ہمیشہ جاری رہے اور اسے ختم کرنے کے لئے، ہم تمام جائز اقدامات کریں گے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی کال پر، عام لام بندی اور جنگی تیاریاں برقرار رکھیں۔

یحییٰ سریع نے زور دیا: ہم یمن کی مسلح افواج کی اپنی تمام یونٹوں اور تنظیموں کے ساتھ، اپنے قائد کے کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے مکمل تیاری پر زور دیتے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: ہم انتہائی تکریم و احترام کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے محاصرہ توڑنے، مریضوں، پھنسے ہوئے افراد اور نیز شہید سید علی خامنہ ای کی تشییع کے مراسمات شرکت کرنے والے سرکاری اور عوامی وفود کی منتقلی کے لئے از خود اقدام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی سول طیارہ آج صبح ایرانی ہسپتالوں میں زیر علاج یمنی زخمیوں اور مریضوں کو یمن منتقل کیا، اس انقلاب اسلامی کے رہبر شہید (رضوان اللہ علیہ) کی تشییع کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران آنے کے لئے یار یمنی وفد بھی اپنے ساتھ ایران منتقل کیا۔ اس پرواز میں درجنوں یمنی زخمی اور مریض بھی علاج کے لئے ایران آئے۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: ہم تاکید کرتے ہيں کہ محاصرہ توڑنے اور مظلوم یمنی قوم کی مصائب کم کرنے کے لئے، کسی بھی انجام اور نتائج کی پروا کئے بغیر، صنعاء اور تہران کے ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں، ان شاء اللہ، جاری رہیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha