24 جون 2026 - 04:27
ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کے امریکی اخراجات کے بارے میں نیا انکشاف

گوکہ امریکی وزیرِ جنگ نے کچھ عرصہ قبل ایران کے ساتھ جنگ کے اخراجات 29 ارب ڈالر بتائے تھے، لیکن ایسوسی ایٹڈ پریس نے آج منگل کو ایک نئی رقم کا انکشاف کیا ہے جو پچھلی رقم سے 2/5 گنا زیادہ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اب امریکی وزارت جنگ نے سینیٹرز کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے، اسے تقریباً 80 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔

اسی اثناء میں، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پہلے ہی دفاعی بجٹ میں 1/5 ٹریلین (1500) ڈالر کے غیرمعمولی اضافے کا مطالبہ کر چکی ہے اور دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے جنگ کے لامحدود اخراجات اور عوامی معیشت پر اس کے اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 امریکی نائب وزیرِ جنگ اسٹیون فائن برگ (Stephen A. Feinberg) نے گذشتہ ہفتے کئی سینیٹرز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ رابطوں میں، اس درخواست کی تفصیلات پیش کیں اور کانگریس کی کمیٹیوں کو اطلاع دی کہ یہ 80 ارب ڈالر اضافی بجٹ کی درخواست وائٹ ہاؤس کے انتظآمی اور بجٹ دفتر کو بھیج دی گئی ہے؛ تاہم، وائٹ ہاؤس نے ابھی تک کانگریس کو اپنی رسمی درخواست پیش نہیں کی ہے۔

جنگ کے اخراجات پر اختلافِ رائے؛ 29 بلین سے 80 ارب ڈالر تک

پینٹاگون کی درخواست کردہ رقم نمایاں طور پر (2/7 گنا) اس 29 ارب ڈالر کے تخمینے سے زیادہ ہے جو امریکی وزیرِ جنگ، پیٹ ہیگستھ  نے گذشتہ ماہ کانگریس کی سماعت میں ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے کے اخراجات کے بارے میں پیش کیا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تخمینہ زیادہ تر گولہ بارود کی تباہی سے پیدا ہونے والی قلتوں کو پورا کرنے، آلات کی مرمت اور آپریشنل اخراجات سے متعلق تھا اور اس میں خطے میں امریکی فوجی تنصیبات کی مرمت یا تعمیرِ نو کے اخراجات شامل نہیں تھے۔

اس کے باوجود، انٹرسیپٹ ویب سائٹ نے کچھ عرصہ قبل رپورٹ دی تھی کہ امریکی وزارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے خلاف تنقید کم کرنے کی غرض سے جنگ کے اخراجات، جانی و مالی نقصانات کو کم کرکے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بہت سے ڈیموکریٹ قانون ساز اس بجٹ درخواست کے مخالف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ اخراجات اندرونی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ایک ایسی جنگ پر خرچ کئے جا رہے ہیں جس سے بہت سے لوگ متفق نہیں ہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر پیٹی مرے (Patty Murray)، نے گذشتہ ماہ سماعت میں ہیگستھ سے کہا: "تم خاندانوں کے ٹیکس کی رقم ایک ایسی جنگ پر خرچ کر رہے ہو جس کی اکثریتی امریکی آبادی مخالفت کر رہی ہے۔"

امریکی سینٹ میں اکثریتی رہنما "جان تھیون (John Thune)، نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے تکمیلی بجٹ کی رسمی درخواست کا انتظار کر رہا ہے اور اس کے بعد، وہ جائزہ لے گا کہ اس کی منظوری کے لئے ووٹ کافی ہیں یا نہیں۔

ہوائی کے ڈیموکریٹ سینیٹر برائن شاٹس (Brian Schatz)، نے بھی اعلان کیا کہ اس کو ابھی تک کوئی ڈیموکریٹ ایسا نہیں ملا جو اس درخواست کی حمایت کرتا ہو اور اس کا اپنا خیال یہ ہے کہ جنگ کے حتمی اخراجات 80 ارب ڈالر سے بھی کہیں زیادہ، ہو سکتی ہے۔

اس کے مقابلے میں،  شمالی ڈکوٹا کے ریپبلکن سینیٹر، جان ہووین (John H. Hoeven)، نے کہا کہ وہ اس بجٹ پیکیج کو توسیع کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ اس نے تجویز دی ہے کہ جنگ کے اخراجات کو کیلیفورنیا، ہوائی اور دیگر ریاستوں کے لئے آگ اور موسمی مسائل سے متاثرہ علاقوں میں قدرتی آفات کی مدد کے لئے مختص بجٹ میں ضم کیا جائے۔ کیونکہ اس طریقے کا امتزاج متعلقہ بجٹ توسیع کی منظوری کے امکانات بڑھا دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha