29 جولائی 2026 - 19:12
مآخذ: ابنا
چاڈ کے سابق وزیرِ داخلہ: امام خامنہ ای نے پوری زندگی امتِ مسلمہ کے اتحاد اور استکبار کے خلاف مزاحمت کے لیے وقف کی

چاڈ کے سابق وزیرِ داخلہ اور مفتی ابوالانوار جرمہ نے امام علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی امتِ مسلمہ کے اتحاد اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف استقامت کے لیے وقف کر دی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،چاڈ کے سابق وزیرِ داخلہ اور مفتی ابوالانوار جرمہ نے امام علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی امتِ مسلمہ کے اتحاد اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف استقامت کے لیے وقف کر دی۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای نے تمام تر دباؤ، مشکلات اور مخالف قوتوں کی رکاوٹوں کے باوجود اسلامی امت کے اتحاد کے لیے مخلصانہ اور مسلسل جدوجہد کی۔ ان کے بقول، امام کی دوسری بڑی خصوصیت امریکہ اور اسرائیل کی قیادت میں موجود "استکباری محاذ" کے خلاف ثابت قدمی تھی۔

مفتی ابوالانوار جرمہ نے امام خامنہ ای کی تشییع جنازہ کو ایران اور محورِ مقاومت کے اتحاد و یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم اجتماع نے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی یکجہتی اور قیادت کی مضبوطی کو نمایاں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے نمازِ جنازہ، دعاؤں اور تعزیتی اجتماعات کے ذریعے اس عظیم اسلامی شخصیت کے غم میں شرکت کی۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے عربی جملہ "هكذا هم أحفاد الحسين" (یہی حسینؑ کے وارثوں کا راستہ ہے) کا حوالہ دیتے ہوئے امام خامنہ ای کو مکتبِ عاشورا کا سچا پیروکار قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha