بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ کوئنسی انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ، ٹریٹا پارسی، نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایرانی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس نیٹ ورک پر لکھا:
• شاید کچھ عرصہ لگے کہ جو کچھ رونما ہؤا، اس کی وسعت کا مکمل ادراک کیا جاسکے۔
• یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اسرائیل کے کسی دوسرے ملک (یعنی ایران کے علاوہ کسی اور ریاست) کی سرزمین پر حملے کے بعد، اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔
• اس کا مطلب ہے کہ جنگ کے قواعد تبدیل ہو گئے ہیں۔
• ایران کی تسدید (ڈیٹرنس) پہلے ہی کسی حد تک بحال ہو چکی تھی، اس لحاظ سے کہ اسرائیل جانتا تھا کہ ایران پر کوئی بھی حملہ جوابی کارروائی پر منتج ہوگا۔ لیکن
• اب ایران نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ لبنان پر اسرائیل کے حملوں پر بھی ردعمل ظاہر کرے گا۔
• پچھلی چند دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک علاقائی طاقت کے پاس اوزار اور ضروری صلاحیت بھی ہے، اور سیاسی ارادہ بھی کہ وہ کسی تیسرے فریق کے خلاف اسرائیل کی جنگی نقل و حرکت یا جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں سخت طاقت استعمال کرے۔

ٹریٹا پارسی ایک ایرانی نژاد سویڈش بین الاقوامی تعلقات کا مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسبل سٹیٹ کرافٹ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو نائب صدر ہیں۔ وہ نیشنل کونسل فار ایرانین امریکن کونسل کے شریک بانی اور سابق صدر بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ