بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی ایوان نمائندگان نے "صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے" کی قرارداد کو 208 ووٹوں کے مقابلے میں 215 ووٹوں سے منظور کر لیا، جس میں ٹرمپ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی افواج کو ایران کے ساتھ کسی بھی فوجی تصادم سے نکال دے جس پر تاریخ کے بدترین نرگسی امریکی صدر طیش میں آ گیا اور اس قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ہم جماعتیوں کو برا بھلا کہا۔
امریکی دہشت گرد صدر نے اس سلسلے میں لکھا: "ایک بے معنی ووٹنگ میں، امریکی ایوان نمائندگان نے '4 برے ریپبلکنز' اور تمام ڈیموکریٹس کے ووٹ سے میرے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ اقدام میرے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے حتمی مذاکرات کے دوران کیا گیا ہے۔"
اس سے قبل، امریکی کانگریس کا دوسرا ایوان (یعنی سینیٹ) بھی اس منصوبے کو منظور کر چکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ