28 مئی 2026 - 16:26
آیت اللہ رمضانی کا نمائندۂ ولی فقیہ پاکستان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

نمائندۂ ولی فقیہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر مجمعِ عالمی اہل بیت(ع) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر مجمعِ عالمی اہل بیت(ع) کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے ایک پیغام میں ان سے اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادرِ گرامی و محترم
سماحۃ العلامہ جناب آقای سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ
نمائندۂ محترم ولی فقیہ و رکنِ عالی کونسل مجمعِ عالمی اہل بیت علیہم السلام

السلام علیکم

آپ کی اہلیۂ محترمہ کے انتقال پر جنابِ عالی، آپ کے فرزندان اور دیگر تمام پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ بارگاہِ الٰہی میں مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیِ درجات اور آپ سب کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

وَإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha