بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
1۔ دنیا کی سب سے بڑی، بارہ ٹریلین ڈالر کی مالک سپر کیپلٹسٹ مالیاتی کمپنی "بلیک راک (BlackRock)" نے ـ (ایران کے ساتھ جنگ کے اثرات سے پیدا ہونے والی عوامی تشویش کی وجہ سے) ـ سرمائے کی نکلوانی روکنے کے لئے اپنے اکاؤنٹ ہولدز سے مخاطب ہوکر اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنی جمع شدہ رقم کا صرف 5 فیصد نکالنے کی اجازت ہے؛ یو بی ایس وغیرہ جیسے بڑے بینکوں نے بھی ایسے ہی اعلانات کئے ہیں۔
2۔ امریکی محکمہ زراعت نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث، 1970 کے بعد پہلی بار امریکہ میں اس سال گندم کی بہار کی کاشت کا رقبہ کم ہو گیا ہے اور زرعی پیداوار میں کمی امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے!!۔
3۔ایپسٹین گینگ اور امریکہ میں احمق نیتن یاہو اور صہیونی لابی کے اشتعال پر، ایران پر حملہ کرنے کے بانی بن گئے؛
وائٹ ہاؤس کے انسدادِ دہشت گردی مرکز کے مستعقی ڈائریکٹر جو کینٹ، نے واضح طور پر کہا: امریکہ اسرائیل کی پراکسی فورس بن گیا ہے!!
معروف امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن، نے واضح طور پر کہا کہ اگر یہ جنگ نیتن یاہو نے شروع کی ہے! جب اسرائیل امریکہ کی جنگ کی سمت طے کرے گا، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم خودمختاری سے محروم ہیں!!؛
4۔ موٹے دماغ والے مسخرے ٹرمپ کی حکومت میں وزیر جنگ اور پینٹاگون کا سربراہ پیٹ ہیگستھ بھی دھکتے ہوئے انگارے کا کردار ادا کرتا ہے اس تیار ایندھن کو شعلہ ور کرنے کے لئے؛
یہ شخص شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہے، امریکی میڈیا میں شدید طعن و تشنیع کے نشانے پر رہتا ہے (اس کی واحد مہارت باڈی بلڈنگ اور بینچ پریس یعنی پٹھوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کی ورزش، سمجھی جاتی ہے!!) وہ ـ زمینی حملے کے احمقانہ منصوبے کو ـ موجودہ تباہ کن صورتحال سے امریکہ کی نجات کا واحد راستہ سمجھتا ہے!!؛ (یاد رہے کہ امریکی وزارت دفاع کو وزارت دفاع میں بدل دیا گیا تو ہیگستھ نے کہا تھا: اس کے بعد ہم زیادہ سے زیادہ حملے کر سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کا خون کر سکیں گے!!، گو بالفطرہ خونخوار ہے)۔
5۔ پچھلے کچھ دنوں میں آبادان اور ایرانی جزائر امریکی حملے کے منصوبے کو افواجِ اسلام نے نطفے میں ہی ختم کر دیا:
ہمارے تمام جزائر مکمل طور پر مسلح ہیں، مضبوط اور تباہ کن اور کئی تہوں پر مشتمل دفاع جسے دشمن کا بیمار ذہن تصور تک کر سکتا، ان کے لئے تیار کیا گیا ہے اور برسوں سے سپاہ اسلام نے ـ محاذ کفر کی افواج کو کچلنے اور قیدی بنانے کے لئے ان مختصات (یا کوآرڈینیٹس) کے ساتھ زمینی جنگ کی ـ مشق کی ہے؛ اور وہ بے چینی سے محاذ کفر کی افواج کو کچلنے اور قیدی بنانے کے منتظر ہیں؛
6۔ اب تک "انڈیپنڈنٹ" کے سینیئر تجزیہ کار سام کلی (Sam kiley) سمیت بہت سے تجزیہ کاروں کے اعتراف کے مطابق "ایران جنگ کا واضح اور تیزرفتار فاتح ہے۔ امریکی سیاستدانوں سمیت دنیا بھر کے تجزیہ اور مبصرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ "بنیادی طور پر امریکہ کوئی بھی غیر متناسب جنگ (Asymmetric warfare) میں ـ یہاں تک کہ افغانستان میں بھی ـ نہیں جیت پایا ہے اسلامی جمہوریہ تو درکنار، جو اب دنیا کی بڑی فوجی طاقتوں میں سے ایک ہے۔"
7- فرید زکریا، جو عالمی آمرانہ نظام کا بااثر کردار ہے، نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں لکھا: "یہ ایک ایسا المیہ ہے جسے خود ٹرمپ نے پیدا کیا ہے! وہ اپنے کاموں سے امریکہ کی تقدیر کو سخت نتائج سے دوچار کر رہا ہے!!"
8- ہمارا پہلا اور آخری سہارا اللہ ہے! ہماری کامیابی کا سب سے بڑا سبب بھی اللہ کی ذات بابرکات ہے! سنت الٰہیہ مشکل آزمائشوں ہیں، جو مؤمنوں کی استقامت سے حتمی فتح کی ضمانت دیتی ہے۔
ارشاد ربانی ہے:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
"أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُواْ الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْاْ مِن قَبْلِكُم مَّسَّتْهُمُ الْبَأْسَاء وَالضَّرَّاء وَزُلْزِلُواْ حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللّهِ أَلا إِنَّ نَصْرَ اللّهِ قَرِيبٌ؛ (سورہ بقرہ، آیت 214۔)
کیا تم [مؤمنین] سمجھتے ہو کہ تم بہشت میں چلے جاؤ گے حالانکہ ابھی تمہیں تم سے پہلے گذرے ہوئے لوگوں کی سے حالات پیش نہیں آئے ہیں! کہ انہیں جسمانی اور مالی سختیاں پیش آئیں اور وہ متزلزل اور پریشان ہو گئے یہاں تک کہ پیغمبر اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے کہتے تھے: آخر اللہ کی مدد کب آئے گی، (ہم نے کہا:) آگاہ ہو جاؤ کہ بلاشبہ اللہ کی مدد نزدیک ہی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: میر احمد رضا حاجتی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ