7 جون 2026 - 02:01
امریکہ میں دہشت گردانہ اور فالس فلیگ کی کارروائیوں کا امکان ہے، جو کینٹ

جو کینٹ نے اعتراف کیا: اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے امریکہ کو دھمکا رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ امریکہ کے قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی کے مستعفی ڈائریکٹر جو کینٹ نے کہا: "ایران کے خلاف جنگ اسرائیلیوں کے لئے موت و حیات کا مسئلہ ہے اور یہ جنگ ان کے لئے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے اور ہمیں جائزہ لینا چاہئے کہ کیا وہ اس افراتفری میں اپنے اہداف کو جاری رکھنے کے قابل ہوں گے یا نہیں۔"

انھوں نے مزید کہا: "ہم کسی بھی حملے، فالس فلیگ آپریشن یا دہشت گردانہ کاروائی کے امکان کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کسی بھی شک کو سازش پر مبنی نظریہ قرار دیں اور مسترد کر دیں۔" "خاص طور پر جب ہمیں اسرائیل جیسے اتحادی کا سامنا ہو جس نے بنیادی طور پر ہمیں اس جنگ میں کھینچنے کے لئے امریکہ سے جھوٹ بولا ہے۔"

جو کینٹ نے کہا: "ہمیں ان بیانیوں کے بارے میں بہت زیادہ شک و اشتباہ سے دیکھنا چاہئے جو ہمیں سامنے پیش کئے جا رہے ہیں اور ہمیں ہمیشہ اسرائیل کے طرز عمل کو مشکوک سمجھنا چاہئے۔"

انھوں نے کہا: "اگر اسرائیلیوں کو لگے کہ امریکے ایران کے ساتھ جنگ سے الگ ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، تو اسرائیل کے کچھ حلقے ایسے اقدامات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو واشنگٹن کو دوبارہ جنگ کا پابند کر دیں۔"

انھوں نے اشارہ کیا: "کسی بھی آپشن کو خارج از امکان نہیں سمجھنا جانا چاہئے اور ہمیں زیادہ احتیاط اور شک کے ساتھ، حالات کی نگرانی کرنا چاہئے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha