بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ملکی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ ان پابندیوں پر عملدرآمد کرنے والی کمپنیوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔
ٹرمپ کی احمقانہ حرکتوں پر چین کے اس صریح حکمنامے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ملک ایران کے بحری محاصرے کے حوالے سے امریکہ کے مد مقابل آکھڑا ہؤا ہے۔
چین کی حکومت نے ملکی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی تیل سے متعلق کئی چینی ریفائنریوں پر امریکی پابندیوں کی تعمیل نہ کریں۔
چین کے اس فیصلے میں امریکہ کے لئے بھی ایک پیغام پایا جاتا ہے اور یہ کہ وہ ایران سے خدیدے گئے تیل کی حفاظت کے لئے ضرورت پڑنے پر فوجی قوت بھی استعمال کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ