13 اپریل 2026 - 15:37
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے خلاف اقدام کرے گا تو باب المندب کو بھی کھو دے گا

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے بعد ٹرمپ نے بے بسی کی انتہاؤں پر دھمکی دی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرے گا اور جو جہاز ایران کو ٹول فیس ادا کریں گے انہیں نکلنے کی اجازت نہیں دے گا جس پر دنیا بھر سے مختلف قسم کا رد عمل آیا ہے۔ [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کے بعد ٹرمپ نے بے بسی کی انتہاؤں پر دھمکی دی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرے گا اور جو جہاز ایران کو ٹول فیس ادا کریں گے انہیں نکلنے کی اجازت نہیں دے گا جس پر دنیا بھر سے مختلف قسم کا رد عمل آیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس موقف کو احمقانہ قرار دیا ہے، کچھ نے توانائی کی صورت حال بدتر ہونے کے بارے میں خبردار کیا اور کچھ نے کہا ہے ٹرمپ اپنی ادراکی صلاحیت کھو چکا ہے۔

ادھر ٹرمپ نے اپنے بیوقوفانہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دنیا کے دوسرے ممالک بھی اس محاصرے میں اس کی مدد کے لئے آئیں گے لیکن لگتا ہے کہ وہ پھر بھی تنہا رہ گیا ہے اور کوئی بھی ملک اس کی پھٹی ہوئی رسی کے سہارے اس تاریک کنویں میں اترنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ادھر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے مبینہ سمندری محاصرے اور جہازرانی کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی دھمکی پر ایک باخبر ایرانی ذریعے نے تسنیم نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: "ٹرمپ کی اس قسم کی دھمکیاں مزید معتبر نہیں ہیں، اور اگر اس کی دھمکیاں کارساز ہوتیں تو ٹرمپ بےبسی کے عالم میں، جنگ بندی کی بھیک نہ مانگتا۔

اس ذریعے نے کہا: ٹرمپ کی دھمکی نہ صرف مسائل کے حل کے عمل میں بہتری نہیں لاتی بلکہ ٹرمپ کو فکرمند ہونا چاہئے کہ ان بے عقلیوں، بیوقوفیوں اور جنونی دھمکیوں کی وجہ سے وہ باب المندب کو بھی کھو سکتا ہے، اور  اس علاقے میں جہازرانی، توانائی کی منتقلی اور عالمی تجارت بڑے اور بہت مہنگے اور ناقابل برداشت چیلنجوں کا سامنا کر سکتی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha