17 اپریل 2026 - 20:07
ٹرمپ کی طرف سے ایرانی بندرگاہوں کا ناکام محاصرہ!!

ایران کی محاصرہ شکنی آئل ٹینکر کے مرحلے میں داخل / ٹرمپ کی طرف سے ہرمز کا محاصرہ شکست کھائے گا، امریکی تھنک ٹینک / تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، مڈل ایسٹ۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

ایران کی محاصرہ شکنی آئل ٹینکر کے مرحلے میں داخل

ٹینکرز ٹریکر ویب سائٹ نے اعلان کیا: "امریکی محاصرے کے اعلان کے بعد، ایران ٹینکرز نوے لاکھ بیرل تیل بحیرہ عمان سے متعلقہ ملکوں کی طرف لے گئے ہیں۔"

 

ٹرمپ کی طرف سے ہرمز کا محاصرہ شکست کھائے گا، امریکی تھنک ٹینک

کوئنسی انسٹی ٹیوٹ Quincy Institute نے لکھا: "ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی پالیسیوں کے خطرناک نتائج کا زیادہ غائرانہ جائزہ لینا چاہئے، کیونکہ آبنائے ہرمز کا بحری محاصرہ نہ صرف عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی کو بحران سے دوچار کرتا ہے بلکہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں شدت لاکر خطے میں امریکی اتحادیوں کو مشکلات سے دوچار کر سکتا ہے۔

 

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں

مڈل ایسٹ: جب سے منڈی کے لئے واضح ہؤا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا، تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔

 

ایران کے ساتھ جنگ جاری رکھنا کورونا دور جتنا خلل ڈال سکتا ہے

یورپی سینٹرل بینک کی سربراہ کرسٹینے لاگاردے Christine Lagarde" نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ دنیا کے فوڈ چین کو کورونا دور جتنے خلل سے دوچار کر سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha