28 مارچ 2026 - 22:34
یمن باضابطہ طور پر میدان جنگ میں اتر آیا

یمن کی مسلح افواج نے باضابطہ طور پر میدان جنگ میں اترنے کا اعلان کیا اور صہیونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل فائر کرکے پہلی کاروائی انجام دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں میں کہا گیا ہے:

- یمن کی مسلح افواج نے ـ فوجی صورت حال، بنیادی ڈھانچوں پر حملوں، جرائم کے ارتکاب اور لبنان، ایران، عراق اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں کے قتل عام کو مد نظر رکھتے ہوئے، اللہ پر توکل اور اس کی مدد و نصرت سے ـ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں صہیونی فوج کے حساس مراکز پر بیلسٹک میزائل فائر کرکے، اپنی پہلی کاروائی کا آغاز کیا۔

- یہ کاروائی ایران اور حزب اللہ لبنان میں ہمارے مجاہد بھائیوں کی دلیرانہ کاروائیوں کے موقع پر ہی انجام پائی اور اللہ کے فضل سے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کر لئے۔

- ہماری کاروائی، اللہ کی مدد سے، اعلان شدہ اہداف کے حصول اور محور مقاومت پر ہونے والی جارحیتوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

یمن کے نائب وزیر اطلاعات 'محمد منصور' نے بھی آج سینیچر کو، اعلان کیا کہ "آبنائے باب المندب کی بندش اسرائیل کے ساتھ جنگ میں صنعاء کے آپشنز میں شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha