15 مارچ 2026 - 22:41
امریکی عراق میں بڑی حیرت انگیزیوں کے منتظر رہیں، حرکۃ النجباء

عراق کی "حرکۃ النجباء" کی سیاسی کونسل کے رکن نے لکھا کہ عراق میں دشمن آشفتہ حالی سے دوچار ہے اور امریکیوں کو مقاومت کی طرف سے بڑے بڑے اچنبھوں کا منتظر رہنا چاہئے / مؤمنین سے گزارش ہے کہ مجاہدین کے لئے دعا کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عراق کی "حرکۃ النجباء" کی سیاسی کونسل کے رکن فراس الیاسر نے اپنے بیان میں لکھا:

- امریکہ عراق میں بہت بڑے نقصانات سے دوچار ہؤا ہے۔

- مققاومت اس جنگ میں اپنے ٹھکانے مضبوط کر رہے ہیں، عراقی مقاومت کے ہاتھوں خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں امریکی اڈوں کی تباہی اس بات کا ثبوت ہے کہ اہداف کو بہت باریک بنی سے چنا جاتا ہے۔

امریکی عراق میں بڑی حیرت انگیزیوں کے منتظر رہیں، حرکۃ النجباء

- مغربی عراق میں جنگی طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرنے والے دو طیاروں کو نشانہ بنایا اور جن میں سے ایک گر گیا اور دوسرے کو بھی نقصان پہنچایا گیا لیکن بھاگنے میں کامیاب ہؤا، بہتر عراق کی فضائیں امریکہ اور صہیونی ریاست کے لئے غیر محفوظ ہوئی ہے۔

- حزب اللہ لبنان صہیونیوں کے ساتھ حساب بے باق کرنے میں مصروف ہے اور اہم صہیونی ٹھکانوں کو تباہ کر رہی ہے اور ان کی کارکردگی جنگ کے عمل پر نظرانداز ہو رہی ہے۔

- توقع کی جاتی ہے کہ یمنی مجاہدین بھی بہت بڑا کردار ادا کریں گے، اور ممکن ہے کہ ان کی کاروائیاں آبنائے باب المندب کی بندش کا باعث بنے۔

- دشمن آشفتہ حال ہے، اور قابل توجہ اور نمایاں نقصانات سے دوچار ہؤا ہے، وہ البتہ اپنے نقصانات چھپا رہے ہیں۔ عراق میں بڑی حیرت انگیز کاروائیوں کی توقع رکھیں۔ مؤمنین سے گزارش ہے کہ مجاہدین کے لئے دعا کریں۔

یہ بیان ایسے حال میں سامنے آیا ہے کہ عراق کی مقاومتی فورسز نے جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی فوج کے ٹھکانوں پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں، ان حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور مقاومت کی کاروائیاں ہر روز پیچیدہ تر ہو رہی ہیں۔

بغداد میں امریکی اڈے "وکٹوریا" پر مقاومت کا ڈرون حملہ:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha