بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز تر کر دیئے ہیں اور چونکہ دشمن کا دفاعی سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے اور زیادہ تر ریڈار سسٹمز تباہ ہو چکے ہیں، اسی لئے ایرانی میزائل اور ڈرون زیاہ آسانی سے دشمن کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔
سپاہ پاسداران نے جنگ کے ابتدائی ایام میں خلیج فارس سے لے کر مقبوضہ فلسطین تک نصب امریکی اور صہیونی ریڈار اور دفاعی نظامات کو درست نشانے پر لگنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بناکر تباہ کیا۔
انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دشمن کا 50 فیصد ریڈار سسٹم تباہ اور باقیماندہ شدید خلل کا شکار ہو چکا ہے' اسی وجہ سے امریکہ نے مشرقی ایشیا کا مورچہ چھوڑ کر دفاعی سسٹم مغربی ایشیا منتقل کر دیا۔
دوسری طرف سے دشمن گولہ بارود کے لحاظ سے بھی سخت مشکل میں پڑ گیا ہے، دفاعی نظامات کا 75 فیصد گولہ بارود دھؤاں ہو چکا ہے، ان کے فوجی اہداف زیادہ مؤثر انداز سے نشانہ بن رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ