7 مارچ 2026 - 21:55
امریکی ہتھیاروں کی یہ تین خصوصیات نے دشمن کو مشکل میں ڈال دیا ہے

امریکی - صہیونی دفاعی نظامات کے میزائل بہت بڑی لاگت اور بہت دیر سے بنتے ہیں، ایران کے تابڑ توڑ حملوں نے ان میزائلوں کے ذخائر جلا دیئے اور دشمن کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا راستہ روکنے میں مشکل کا سامنا ہے، یہ جنگ ان کے لئے فرسودہ کرنے والی جنگ (War of attrition) بن چکی ہے جس کے وہ عادی نہیں ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

امریکی جنگی وسائل کی تین مشہور خصوصیات ہیں:

فنی لحاظ سے پیچیدہ ہیں، ہر کمپنی انہیں تیار نہیں کر سکتی چنانچہ ان کی پیداوار ایک یا دو کمپنیوں پر منحصر ہو جاتی ہے۔

پیداوار کی لاگت بہت زیادہ ہے اور یہ امریکی جنگی سازوسامان کی ایک بڑی مشکل ہے اور امریکی فوجی بجٹ کا بہت بڑا حصہ ان ہی وسائل پر خرچ ہوتا ہے۔

جنگی ساز و سامان کی تیاری پر وقت لگتا ہے اور یہ تیسری خصوصیت سبب بنتی ہے کہ امریکہ کی عشروں کی جنگی پیداوار اس جنگ میں خرچ ہو جائے، اور ان کا متبادل پیدا کرنے کے لئے طویل عرصہ درکار ہوگا۔

یہ تین خصوصیات، میزائل / فضائی دفاعی ہتھیاروں میں، جارحانہ ہتھیاروں کے مقابلے میں، کہیں زیادہ ہے؛ جبکہ ایران کے ساتھ جنگ میں میزائل / فضائی دفاعی ہتھیاروں کا کردار فیصلہ کن ہے کیونکہ ایران کے حملے مسلسل جاری ہیں۔

 بلومبرگ سمیت امریکی تھنک ٹینکس اور ذرائع کی رپورٹس کے مطابق، مغرب کے دفاعی ذخائر کی مقدار ایران کے ساتھ جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ اگر یہ ذخائر ختم ہوجائیں تو ایران کے 5 سے سادہ (نہ کہ ہائپرسونک) میزائل تمام تر اہداف پر لگیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے دفاعی ذخائر بحرانی نقطے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

پیداوار کی لاگت اور اس پر لگنے والی مدت:

1۔ پیٹریاٹ سسٹم

پیٹریاٹ خطے میں امریکی دفاعی نظام کا اہم ترین سسٹم ہے۔ یہ سسٹم فضائی-میزائل دفاعی میزائل " pac-3" استعمال کرتا ہے، ہر میزائل کی لاگت 40 لاکھ ڈالر ہے اور امریکہ ایک سال میں تقریبا 600 میزائل تیار کر سکتا ہے۔

2. تھاڈ سسٹم

تھاڈ سب سے زیادہ جدید اور سب سے زیادہ مہنگا سسٹم ہے جس کی بیٹریوں کی تعداد بہت کم ہے اور اس کے میزائلوں کی پیداوار بہت محدود ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ کے صرف 7 تھاڈ سسٹمز ہیں۔ اس سسٹم کا ہر میزائل کی قیمت 12.8 (ایک کروڑ 28 لاکھ) ڈالر ہے۔ امریکہ ایک سال میں تھاڈ سسٹم کے لئے 95 میزائل تیار کر سکتا ہے۔

3. ایرو سسٹم

مقبوضہ فلسطین میں تعینات ایرو سسٹم طویل فاصلے پر مار کرنے والا سسٹم ہے۔ اگرچہ اس کے میزائلوں کی پیدوار کی مقدار معلوم نہیں ہے، بہرحال اس سسٹم اور اس کے میزائلوں کی تیاری کے لئے طویل عرصہ درکار ہے۔ ہر میزائل کی قیمت 30 لاکھ ڈالر ہے۔

4. ڈیوڈ سلنگ سسٹم

یہ صہیونی سسٹم درمیانی فاصلے کے لئے ہے، اس میں استعمال ہونے والے میزائلوں کی پیداوار بہت محدود ہے اور ہر میزائل کی قیمت 7 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالر تک ہے۔

امریکی اعداد و شمار کے مطابق، ایران نے ایک ہفتے میں کئی ہزار میزائل اور ڈرون دشمن کی طرف بھیجے ہیں۔ دشمن کے زیادہ تر دفاعی ذخائر خرچ ہو گئے ہیں گوکہ وہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو نہیں روک سکے ہیں۔

بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کی موجودہ شرح کے پیش نظر پیٹریاٹ سسٹم کے میزائل اگلے 48 گھنٹوں میں ختم ہوجائیں گے۔

"وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ"

"وَمَا النَّصْرُ إِلاَّ مِنْ عِندِ اللّهِ إِنَّ اللّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha