10 مارچ 2026 - 03:08
اگلے اعلان تک، دشمن اور اس کے شرکاء کے لئے تیل برآمد کرنے کی اجازت نہیں، اعلی ایرانی فوجی اہلکار

اعلی ایرانی فوجی اہلکار نے کہا: انھوں نے کہا: پے درپے شکستوں کے بعد امریکی اور صہیونی افواج کا رویہ معمول کے خلاف ہوگیا ہے، انتہائی شرانگیزی اور بزدلی سے کام لے رہے ہیں اور وہ ہمیں انتہائی پرتشدد رویے اپنانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ہمارے ہاتھ جنگ کا دائرہ وسیع تر کرنے کے لئے کھلے ہیں / دشمن اور اس کے شرکاء کے لئے ایک لیٹر تیل بھی برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک اعلی ایرانی فوجی اہلکار ـ بریگیڈیئر جنرل نائینی ـ نے المیادین نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: ایرانی عوام اور بنیادی خدمات کے ڈھانچے پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی جارحیتوں کا سلسلہ جاری ہے لہذا ان حالات میں دشمن اور اس کے شرکاء کے لئے حتی ایک لیٹر تیل برآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا: جنگی حالات میں تجارت کا دارومدار سلامتی کی صورت حال پر ہے چنانچہ آبنائے ہرمز کا انتظام و انصرام بھی جنگی حالات کے تابع ہے اور قاعدہ یہ ہے کہ "امن سب کے لئے" اور "بدامنی سب کے لئے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha