11 مارچ 2026 - 03:09
دشمن کے 105 جدید ڈرون طیارے دفاعی نیٹ ورک کا شکار ہوئے

سپاہ پاسداران نے اعلان کیا کہ مار گرائے گئے 95 فیصد جدیدترین دشمن ڈرونز مسلح تھے اور انہیں کوئی کاروائی کرنے سے قبل مار گرایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے گرائے گئے 95 فیصد جدید ترین ڈرون طیارے مسلح تھے اور کوئی بھی کاروائی کرنے سے قبل دفاعی نیٹ ورک کا شکار ہوکر مار گرائے گئے۔

ان ڈرونز میں ہرمس 450، ہرمس 900، ہیرون، اوربیٹر اور ایم کیو-9 (MQ9) شامل تھے۔

یہ ڈرون طیارے دشمن کے چار جنگی طیاروں کے علاوہ ہیں جن میں ایف-15 اور ایف-18 بھی ایرانی ڈیفنس سسٹم کا شکار ہو کر مار گرائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں، ایک جدید ہرمس 900 طیارہ صحیح و سالم اتارا گیا اور ایرواسپیس کے ماہرین اور انجنیئرز کے سپرد کیا گیا۔

دشمن کے 105 جدید ڈرون طیارے دفاعی نیٹ ورک کا شکار ہوئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha