بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے صہیونیوں کے "پالماخیم" اور "عوبِدا" ہوائی اڈوں اور "شین بت (شاباک)" کے ہیڈکوارٹر کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
فوج کا بیان:
اس ڈرون حملے میں بھاری کامیکازے ڈرون کے ذریعے پالماخیم اور عوبدا ہوائی اڈوں کے کنٹرول ٹاورز اور طیاروں کے شیڈز، اور شین بت یا شاباک کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
مقبوضہ تل ابیب کے قریب واقع پالماخیم ہوائی اڈہ سیارچے بھیجنے اور میزائل کے تجربات کا مرکز اور ہرمس 900 کا اڈہ ہے اور اس میں ڈیوڈ سلنگ دفاعی نظام تعینات ہے۔
عوبِدا ہوائی اڈہ صہیونیوں کی اسٹراٹیجک تنصیب اور صہیونی فضائیہ کی تربیت کا مرکز ہے اور اس میں امریکی ایف 22 طیارے تعینات تھے۔
شاباک صہیونیوں کی خفیہ ایجنسی اور اس کا نشانہ بننے والا ہیڈکوارٹر صہیونیوں کی اندرونی سیکورٹی کا آپریشنل مرکز ہے، سیکورٹی آپریشنز، اہم شخصیات کی حفاظت اور بنیادی اہمیت کی تنصیبات کی حفاظت بھی اسی ہیدکوارٹر کے ذمہ تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ