اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک کے علاقے مینہٹن میں مظاہرہ کرنے والے جنگ کے مخالفین کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ تھے جن پر ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرے کے دوران تقریر کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ حکومت اور وائٹ ہاؤس امریکا سے باہر جنگ میں الجھنے کے بجائے ملک کی اندرونی مشکلات حل کریں۔
اس احتجاجی اجتماع کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ اس نئی جنگ میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور یہ جنگ صرف تیل اور اسلحے کی کمپنیوں کو نفع پہنچانے کے لئے کی جارہی ہے۔
جںگ کی مخالفت میں مظاہرے کی اپیل میں کہا گیا ہے کہ ایران میں وسیع انسانی جانوں کا نقصان ہورہا ہے اور ایک گرلس اسکول پر وحشیانہ بمباری میں 160 اسکولی بچیوں کا قتل عام ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ