بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || لبنانی چینل 'ایم ٹی وی' نے اسرائیلی چینل 14 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی ایلچی مورگن اورٹاگوس، جو حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے جنازے سے کچھ ہی دن پہلے مقبوضہ فلسطین میں موجود تھی، نے صہیونی حکام کو تجویز پیش دی تھی کہ وہ بیروت اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی جنازے کی تقریبات نشانہ بنا دیں۔ اس نے دلیل دی تھی کہ "حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود ہوں گے۔"
اس چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فریق نے ان کی تجویز پر غور کیا لیکن آخرکار حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، اسرائیلی جنگی جہازوں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لئے تقریب کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر نچلی پروازیں کیں۔
حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ اتوار 23 فروری 2025ع کو بیروت کے 54 ہزار نشستوں پر مشتمل کمیل شمعون اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں ایران کے وزیر خارجہ اور پارلیمان کے اسپیکر سمیت کئی ممالک کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

امریکی ایلچی مورگن اور صہیونی وزیر خارجہ گیدئون ساعر
عراقچی نے اس تقریب کے دوران صہیونی جنگی جہازوں کی طرف سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "اسرائیلی جنگی جہاز ہمارے سروں کے اوپر سے اڑان بھرتے رہے تاکہ ایک 'قابل رحم کوشش' میں ان لوگوں کو ڈرائیں جو صرف غم و عزا منانے کے لئے اسٹیڈیم میں جمع ہوئے تھے؛ اگر یہ دہشت گردانہ کارروائی نہیں ہے، تو پھر کیا ہے؟"
انھوں نے اس تقریب میں عوام کی وسیع شرکت کا سب سے اہم پیغام لبنان میں مقاومت اور حزب اللہ کی مضبوط سماجی بنیاد قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ