22 اکتوبر 2025 - 09:39
ٹرمپ نے ایک بار پھر کیا جھوٹا دعوٰی،فون کال سے ہندو پاک کی جنگ کو روکا

،امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو صرف ایک فون کال اور تجارتی معاہدے کی بات کے ذریعے روک دیا تھا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو صرف ایک فون کال اور تجارتی معاہدے کی بات کے ذریعے روک دیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک جنگ کے لیے تیار تھے، سات طیارے مار گرائے جا چکے تھے اور حالات کافی کشیدہ تھے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے لیڈروں کو فون کیا اور واضح طور پر کہا کہ اگر جنگ جاری رہی تو امریکہ کسی بھی قسم کا تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جنگ اور تجارت کا آپس میں کیا تعلق ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ اس کا بہت گہرا تعلق ہے، کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور اگر جنگ ہوتی ہے تو اس کا اثر عالمی تجارت اور امن پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے اس سخت پیغام کے 24 گھنٹے بعد انہیں فون آیا اور بتایا گیا کہ جنگ نہیں ہوگی۔ ٹرمپ نے اسے اپنی سفارتی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ تجارت کے ذریعے انہوں نے ایک ممکنہ ایٹمی تباہی کو ٹال دیا۔

اگرچہ اس دعوے کی تصدیق بھارت یا پاکستان کی جانب سے نہیں ہوئی ہے، لیکن ٹرمپ نے اسے اپنے دورِ صدارت کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تجارت صرف ایک اقتصادی معاملہ نہیں بلکہ امن کا ایک اہم ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔

ٹرمپ کی وزیر اعظم مودی سے فون پر گفتگو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات چیت کے دوران ایک بار پھر کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بھارت روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا۔ انہوں نے کہا: ’’ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، اور وہ روس سے زیادہ تیل نہیں خریدنے والے ہیں۔ وہ روس اور یوکرین کی جنگ کا خاتمہ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha