9 اکتوبر 2025 - 14:23
نماز کی تعلیم و ترویج کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا جائے، امام خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی نے نماز کے بتیسویں ملک گیر اجلاس کے لئے اپنے پیغام میں فرمایا: تبلیغ دین کے ادارے اور دینی شخصیات نیز تمام دیندار لوگ، اس کو اپنا فریضہ سمجھیں اور نماز کی تعلیم و ترویج اور نماز کی پُرمعنی باریکیوں اور آخرکار ہر مسلمان فرد کے لئے نماز کی دنیاوی اور اخروی ضرورت کی کی تشریح کے لئے جدید وسائل اور ترغیبات کو بروئے کار لائیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے نماز کے بتیسویں اجلاس کے لئے اپنے پیغام میں انسان کے دنیوی اور اخروی انجام میں نماز کے حیات آفرین اور با معنی فریضے کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نماز کی ترویج و تعلیم اور نماز کی ظرافتوں اور باریکیوں کی تشریح اور پابندی کو تبلیغ دین کے اداروں، دینی شخصیات اور دیندار انسانوں کا حتمی فریضہ قرار دیا اور ان امر کی انجام دہی کے لئے جدید وسائل اور اوزاروں سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

 

بسم الله الرّحمن الرّحیم

وصلّی اللهُ عَلَی مُحَمّدٍ وَآلِہِ الطَّاهِرُینَ

نماز کا اجلاس ملک کے سب سے مفید اجتماعات میں سے ہے، اور جس دن یہ اجلاس ہوتا ہے وہ سال کے مبارک ترین دنوں میں میں سے ایک ہے۔ یہ اسلامی فرائض کے درمیان اس پُرمعنی اور حیات بخشنے والے فریضے کی عظمت، تشخّص و انفراد کی خاطر ہے۔

جب نماز اس کے آداب ـ جیسے خشوع و خضوع اور عشق معبود ـ کے ساتھ کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ـ تو یہ دل کو پرسکون کرتی ہے، ارادے کو مستحکم کرتی ہے، ایمان کو گہرائی دیتی ہے اور امید کو زندہ کرتی ہے اور انسان کی دنیا اور آخرت کی تقدیر ایسے ہی دل، ایسے ہی ارادے، ایسے ہی ایمان اور ایسی ہی امید پر قائم اور منحصر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن اور دوسری مذہبی کتابوں میں نماز کی تلقین و ہدایت دوسری تلقینوں اور ہدایات سے زیادہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ نماز کی اذان میں اسے تمام کاموں سے بہتر قرار دیا جاتا ہے [: خیر العمل]۔

ماں باپ، پھر اساتذہ اور ساتھی، اور پھر نماز سے متعلقہ زندگی کے قوانین اور عادات، اس کی تبلیغ اور تعمیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تبلیغ دین کے ادارے اور دینی شخصیات نیز تمام دیندار لوگ، اس کو اپنا فریضہ سمجھیں اور نماز کی تعلیم و ترویج اور نماز کی پُرمعنی باریکیوں اور آخرکار ہر مسلمان فرد کے لئے نماز کی دنیاوی اور اخروی ضرورت کی کی تشریح کے لئے جدید وسائل اور ترغیبات کو بروئے کار لائیں۔

ضروری ہے ہے کہ میں جناب محسن قرائتی کا دلی شکریہ ادا کروں جنہوں نے پُرثمر پودا لگایا اور یہاں تک پہنچایا ہے۔

 

والسّلام علیکم و رحمۃ اللہ

سیّد علی خامنہ ای

7 اکتوبر 2025ع‍

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha